Quoteمہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے
Quoteملازمتوں کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے اور حکومت بھی مسلسل مختلف قسم کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے
Quoteروزگار اور خود روزگار کے مواقع دلت، پسماندہ، قبائلی، عام طبقے اور خواتین، سب کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہو رہے ہیں
Quoteمرکزی حکومت نے مہاراشٹر کے لیے 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ کے تقریباً 225 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے دھنتیرس پر مرکزی سطح پر روزگار میلہ کےتصور پر گفتگو کی شروعات کی۔ یہ مرکزی حکومت کی سطح پر 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی مہم کا آغاز تھا۔ تب سے، وزیر اعظم نے گجرات اور جموں و کشمیر حکومتوں کے روزگار میلوں سے خطاب کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘روزگار میلے کی تنظیم سے یہ واضح ہے کہ اتنے کم وقت میں مہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی طرف مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آنے والے وقتوں میں مہاراشٹر میں اس طرح کے جاب میلوں کو مزید وسعت دی جائے گی’’ ۔ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ اور ریاست کے دیہی ترقی کے محکمے میں ہزاروں تقرریاں ہوں گی۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا  امرت کال میں ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف پر کام کر رہا ہے جہاں نوجوان کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت میں ملازمتوں کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، حکومت بھی مسلسل مختلف قسم کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرا اسکیم نوجوانوں کو آسان قسم کے قرض دے رہی ہے اور 20 لاکھ کروڑ کے قرضے پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بڑے پیمانے پر سپورٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کے نوجوانوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ‘‘حکومت کی کوششوں کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزگار اور خود روزگار کے یہ مواقع دلت، پسماندہ، قبائلی، عام طبقے اور خواتین، سب کے لیے بلا تفریق یکساں طور پر دستیاب ہو رہے ہیں۔’’ وزیر اعظم نے 8 کروڑ خواتین کے لیے 5 لاکھ کروڑ روپے کی امداد کا ذکر کیا جو خود امدادی  گروپس سے وابستہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت ملک بھر میں انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹرا کے حوالے سے وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے لیے 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ کے تقریباً 225 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ 75 ہزار کروڑ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں اور جدید سڑکوں کے لیے 50 کروڑ کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر یا تو کام جاری ہے یا بہت جلد کام شروع ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات کااختتام کرتے  ہوئے کہا کہ ‘‘جب حکومت انفراسٹرکچر پر اتنی بڑی رقم خرچ کرتی ہے تو اس کی وجہ سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں’’۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Ganesh Dhore January 12, 2025

    Jay shree ram Jay Bharat🚩🇮🇳
  • didi December 25, 2024

    .
  • krishangopal sharma Bjp December 23, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
  • krishangopal sharma Bjp December 23, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
  • krishangopal sharma Bjp December 23, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
  • Devendra Kunwar October 17, 2024

    BJP
  • Shashank shekhar singh September 29, 2024

    Jai shree Ram
  • balram patel September 28, 2024

    gym Yb
  • ओम प्रकाश सैनी September 05, 2024

    जय जय जय जय जय जय
  • ओम प्रकाश सैनी September 05, 2024

    जय जय जय जय
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 فروری 2025
February 24, 2025

6 Years of PM Kisan Empowering Annadatas for Success

Citizens Appreciate PM Modi’s Effort to Ensure Viksit Bharat Driven by Technology, Innovation and Research