امرت کال میں بھارت پانی کو مستقبل کی شے کے طور پر دیکھا رہا ہے
بھارت پانی کو خدا اور اس کے دریاؤں کو مائیں خیال کرتا ہے
آبی تحفظ ہمارے معاشرے کی ثقافت اور ہمارے سماجی اندازِ فکر کا مرکز ہے
نمامی گنگے مہم ملک کی مختلف ریاستوں کے لیے ایک نمونہ بن کر ابھری ہے
ملک کے ہر ضلع میں 75 امرت سروروں کی تعمیر آبی تحفظ کے تئیں ایک بڑا قدم ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے توسط سے برہما کماریوں کے جل – جن ابھیان سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے توسط سے برہما کماریوں کے جل – جن ابھیان سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ وہ برہما کماریوں کے زیر اہتمام آغاز کیے جانے والے جل – جن ابھیان کا ایک حصہ بننے کا موقع حاصل کرکے مسرور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان سے سیکھ حاصل کرنا ہمیشہ ایک خصوصی تجربہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آنجہانی راج یوگنی دیدی جانکی جی سے جو دعائیں حاصل کی تھیں وہ میرا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اس موقع کو یاد کیا جب وہ 2007 میں دادی پرکاش منی جی کی رحلت کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے آبو روڈ آئے تھے۔ وزیر اعظم نے بطور خاص اس بات کا ذکر کیا کہ انہیں گذشتہ برسوں میں برہم کماریوں کی جانب سے گرمجوشانہ دعوت نامے حاصل ہوتے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہو نے کہا کہ وہ روحانی کنبے کے ایک رکن کے طور پر ان کے درمیان آنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں احمدآباد میں منعقدہ فیوچر آف پاور پروگراموں کا تذکرہ کیا۔ ساتھ ہی ادارے کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے، 2013 میں سنگم تیرتھ دھام، 2017 میں برہم کماریوں کے سنستھان کے 80ویں  یوم تاسیس اور امرت مہوتسو کے دوران منعقد ہونے والے پروگرام کا ذکر کیا اور ان کی شفقت اور قربت کے لیے شکریہ اداکیا۔انہوں نے برہم کماریوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات پر زور دیا اور کہا کہ اپنے آپ سے اوپر اٹھ کر اور ہر چیز کو معاشرے کے لیے وقف کر دینا ان تمام نفوس کے روحانی طریقہ کی ایک شکل رہی ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جل – جن ابھیان کا آغاز ایک ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب پانی کی قلت کو پوری دنیا میں مستقبل کے بحران کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 21ویں صدی کی دنیا زمین پر دستیاب محدود آبی وسائل کا ادراک کر رہی ہے اور انہوں نے اشارہ کیا کہ آبی تحفظ اس کی وسیع تر آبادی کی وجہ سے بھارت کے لیے ایک بڑا سوال ہے۔ وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امرت کال میں، بھارت پانی کو مستقبل کی ایک شے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ہم مستقبل میں اسی وقت بقاء کا تصور کرسکتے ہیں جب پانی ہوگا۔ اور انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششیں آج سے شروع کرنی ہوں گی۔ وزیر اعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک نے آبی تحفظ کا کام عوامی پیمانے پر شروع کر دیا ہے اور برہم کماریوں کا جل جن ابھیان عوامی شراکت داری کی کوششوں کو نئی قوت بخشے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبی تحفظ کی مہم کے دائرے کو بھی اس کے اثرات کو تقویت بہم پہنچا کر فروغ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم نے بھارت کے سادھؤوں کی خدمات کو نمایاں کرکے پیش کیا جنہوں نے فطرت کے سلسلے میں مبنی بر تحمل، متوازن اور الوہی نظام کا تصور پیش کیا ہے۔ ماحولیات اور پانی ہزاروں سال پہلے اس نظریے میں شامل تھے۔ انہوں نے پانی برباد نہ  کرنے کے دیرینہ اصول کا ذکر کیا اس کے تحفظ کی بات کی اور زور دے کر کہا کہ یہ احساس بھارتی روحانیت کا ایک حصہ رہا ہے اور ہزاروں برسوں  سے ہمارے مذہب میں شامل رہا ہے۔ آبی تحفظ ہمارے معاشرے کی ثقافت ہے اور ہمارے سماجی شعور کا ایک حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پانی کو خدا اور اپنے دریاؤں کو مائیں خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب معاشرہ فطرت کے ساتھ اس طرح کا جذباتی ارتباط قائم کرتا ہے، اس کے بعد ہمہ گیر ترقیات زندگی کا فطری طرز بن جاتی ہیں۔ انہوں نے مستقبل کی چنوتیوں کا حل نکالنے کی ضرورت دوہرائی، ساتھ ہی ساتھ ماضی کے شعور اور آگہی کو ازسر نو زندہ کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آبی تحفظ کے اقدار کے تئیں اہل وطن کے اندر عقیدہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور ہر اس رکاوٹ کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس سے پانی آلودہ ہوتا ہو۔ انہوں نے آبی تحفظ کے سلسلے میں برہما کماریوں جیسے اداروں کے سلسلے میں بھارت کی روحانی حیثیت اور اس کے کردار کو نمایاں کرکے پیش کیا۔

وزیر اعظم نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گذشتہ دہائیوں کےد وران ایک منفی اندازِ فکر جاگزیں ہوگیا تھا اور پانی کے تحفظ اور ماحولیات جیسے موضوعات کو دقیق خیال کیا جاتا تھا۔ گذشتہ 8-9 برسوں کے دوران رونما ہوئے تغیر کو نمایاں کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ  اس طرح کا اندازِ فکر اور صورتحال دونوں بدل چکے ہیں۔ نمامی گنگا مہم کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ نہ صرف دریائے گنگا بلکہ اس کی تمام تر معاون ندیاں صاف کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ قدرتی طریقہ کاشت کا سلسلہ بھی دریائے گنگا کے ساحلوں پر شروع ہو چکا ہے۔ نمامی گنگا مہم ملک کی مختلف ریاستوں کے  لیے ایک نمونہ بن کر ابھری ہے۔

کیچ دی رین کیمپین پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ زیر زمین پانی کی مقدار میں اضافہ کرنا بھی ملک کے لیے ایک چنوتی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ آبی تحفظ کو اٹل بھوجل یوجنا کے توسط سے ملک کی ہزاروں گرام پنچایتوں میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کے ہر ضلع میں 75 امرت سرووَر تعمیر کرنے کی مہم کا بھی ذکر کیا  اور کہا کہ آبی تحفظ کے تئیں یہ ایک بڑا قدم ہے۔

آبی تحفظ کے معاملے میں خواتین کے تعاون پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہاکہ گاؤں کی خواتین آبی کمیٹیوں کے توسط سے جل جیون مشن جیسی اہم اسکیموں کی قیادت کر رہی  ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ برہم کماری بہنیں ملک اور عالمی سطح پر ایسا ہی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے آبی تحفظ کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق مسائل کو بھی اٹھانے کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ ملک زراعت میں پانی کے متوازن استعمال کے لیے چھڑکاؤ پر مبنی آب پاشی کی تکنیکات کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے برہم کماریوں سے گذارش کی کہ وہ اس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کاشتکاروں کو ترغیب دیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری دنیا بین اقوامی باجرہ برس منا رہی ہے۔ انہوں نے ہر کس و ناکس سے گذارش کی کہ وہ موٹے اناج اپنی غذا میں شامل کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شری اَن باجرہ اور شری اَن جوار بھارت کی زراعت کا ایک حصہ رہے ہیں اور صدیوں تک کھانے پینے کی عادتوں سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ باجرہ اور موٹے اناج تغذیہ کے لحاظ سے مالا مال اناج ہیں اور کاشت کے دوران کم سے کم آب پاشی چاہتے ہیں۔  اپنے خطاب کا سلسلہ مکمل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جل-جن ابھیان مشترکہ کوشش کے نتیجہ میں کامیاب ہوگا اور ایک بہتر مستقبل کا حامل بہتر ہندوستان بنانے میں مدد کرے گا۔

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi