’’آج صنعتی تربیتی ادارے کے 9 لاکھ سے زائد طلبا کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر تاریخ رقم کی گئی ہے‘‘
’’وشوکرما جینتی ہر اس شخص کا فخر ہے جو حقیقی معنوں میں سخت محنت کرتا ہے، یہ مزدور کا دن ہے‘‘
’’بھارت میں،ہم نے مزدور کی مہارت میں ہمیشہ خدا کی تصویر دیکھی ہے، انہیں وشوکرما کی شکل میں دیکھا جاتا ہے ‘‘
’’اس صدی کو بھارت کی صدی بنانے کے لیے، یہ ازحد ضروری ہے کہ بھارت کے نوجوان تعلیم اور ہنرمندی میں یکساں طور پر مہارت حاصل کریں‘‘
’’آئی ٹی آئی اداروں سے تکنیکی تربیت حاصل کرچکے نوجوانوں کے لیے فوج میں بھرتی کے لیے خصوصی تجویز ہے‘‘
’’اس سلسلے میں آئی ٹی آئی اداروں کا کردار بہت اہم ہے، ہمارے نوجوانوں کو ان امکانات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہئے‘‘
’’بھارت کی ہنرمندی میں کوالٹی بھی ہے اور تنوع بھی‘‘
’’جب نوجوان کے پاس تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کی طاقت بھی ہوتی ہے، تب اس کی خوداعتمادی میں خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے‘‘
’’بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں، بھارت کے تعلق سے دنیا کے اعتماد میں مسلسل اضافہ رونما ہو رہا ہے‘‘
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ اولین کوشل دیکشانت سماروہ میں صنعتی تربیتی ادارے کے طلبا سے خطاب کیا۔ تقریباً 40 لاکھ طلبا نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ اولین کوشل دیکشانت سماروہ میں صنعتی تربیتی ادارے کے طلبا سے خطاب کیا۔ تقریباً 40 لاکھ طلبا نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں ایک جانب بھارت 21 ویں صدی میں آگے بڑھ رہا ہے، وہیں آج صنعتی تربیتی ادارے کے 9 لاکھ سے زائد طلبا کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر تاریخ رقم کی گئی ہے، اور اس دوران 40 لاکھ سے زائد طلبا ورچووَل طریقہ سے ہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمند طلبا بھگوان وشوکرما کی یوم پیدائش کے موقع پر اختراع کی راہ پر اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جتنا خوشگوار آپ کا آغاز ہے، اسی طرح کل بھی آپ کا سفر خلاقیت سے پر رہے گا۔‘‘

وشوکرما جینتی کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عظمت اور مہارت کے تقدس کا تیوہار ہے۔ دیوتا کا بت بنانے والے مجسمہ ساز سے تشبیہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم سب کے لیے زبردست فخر کی بات ہے کہ وشوکرما جینتی کے مبارک موقع پر، طلبا کی ہنرمندیوں کو اعزاز بخشا جا رہا ہے اور انہیں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’وشوکرما جینتی ہر اس شخص کا فخر ہے جو حقیقی معنوں میں سخت محنت کرتا ہے، یہ مزدور کا دن ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’بھارت میں، ہمیں مزدور کی مہارت میں ہمیشہ خدا کی تصویر نظر آئی ہے، انہیں وشوکرما کی شکل میں دیکھا جاتا ہے۔‘‘ جناب مودی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جو مہارت ان کے پاس ہے اس میں کہیں نہ کہیں خدا موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’میں سمجھتا ہوں کہ یہ تقریب بھگوان وشوکرما کے تئیں ایک جذباتی خراج عقیدت کی طرح ہے، ’’کوشانجلی‘‘ کی طرح ہے۔‘‘

گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے بھگوان وشوکرما سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے نئی اسکیموں کا آغاز کیا ہے اور حکومت ہنرمندی ترقیات پر زور دیتے ہوئے ’شرامیو جیتے‘ کی روایت کو ازسر نو زندہ کرنے کوشش کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’اس صدی کو بھارت کی صدی بنانے کے  لیے، یہ ضروری ہے کہ بھارت کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی میں بھی مہارت حاصل کریں‘‘۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کی ہنرمندی اور نئے اداروں کے قیام کو اولین ترجیح دی  ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’ہمارے ملک میں پہلا آئی ٹی آئی ادارہ 1950 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آئندہ سات دہائیوں میں 10 ہزار آئی ٹی آئی ادارے قائم کیے گئے۔ ہماری حکومت کے 8 برسوں میں،  ملک میں تقریباً 5 ہزار نئے آئی ٹی آئی ادارے قائم کیے گئے۔ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران 4 لاکھ سے زائد نئی نشستوں کا بھی اضافہ کیا گیا۔‘‘

وزیر اعظم نے قومی ہنرمندی تربیتی اداروں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز، ہزاروں ہنرمندی ترقیاتی مراکز  کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جنہیں آئی ٹی آئی اداروں کے علاوہ ملک بھر میں کھولا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسکولی سطح پر ہنرمندی ترقیات کو فروغ دینے کے لیے 5000 سے زائد ہنرمندی مراکز بھی کھولے جا رہے ہیں ۔ نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے بعد ، اسکولوں میں تجربہ پر مبنی تدریس کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور ہنرمندی سے متعلق کورس بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے طلبا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ وہ طلبا جو 10ویں پاس کرنے کے بعد آئی ٹی آئی اداروں  میں آرہے ہیں انہیں نیشنل اوپن اسکول سے 12ویں پاس کرنے کی سند بآسانی حاصل ہوگی۔ جناب مودی نے مزیدکہا کہ، ’’اس سے آپ کو مزید تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی آئی اداروں سے تکنیکی تربیت حاصل کرچکے نوجوانوں کے لیے فوج میں بھرتی ہونے کے لیے خصوصی تجویز ہے۔

چوتھے صنعتی انقلاب ’صنعت 4.0‘ کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتی تربیتی ادارے بھارت کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کا طریقہ وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے، لہٰذا، حکومت نے اس سلسلے میں خصوصی توجہ دی ہے اور اس سلسلے میں جو طلبا آئی ٹی آئی اداروں میں زیر تعلیم ہیں انہیں ہر جدید کورس کی سہولت حاصل ہونی چاہئے۔ کورسز کی دستیابی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آئی ٹی آئی اداروں میں کوڈنگ، اے آئی، روبوٹکس، 3ڈی پرنٹنگ، ڈرون تکنالوجی، اور ٹیلی میڈیسن سے متعلق متعدد کورس شروع کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت قابل تجدید توانائی، شمسی بجلی اور برقی موٹر گاڑیوں کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں ہمارے آئی ٹی آئی اداروں میں اس طرح کے میدانوں سے متعلق کور سز متعارف کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’آپ جیسے طلبا کے لیے روزگار کے مواقع حاصل کرنا آسان ہوجائے گا۔‘‘

ہر ایک گاؤں کو آپٹیکل فائبر فراہم کرانے کی حالیہ حصولیابی ، اور لاکھوں مشترکہ خدمات مراکز کھولنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ تکنالوجی ملک میں وسعت سے ہمکنار ہو رہی ہے، اور اسی طرح روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ رونما ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی اداروں سے فارغ ہونے والے طلبا کے لیے مواضعات میں زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’خواہ گاؤں میں موبائل ٹھیک کرنے کا کام ہو، زراعت  اور کھاد ڈالنے میں نئی تکنالوجی کی بات ہو، یا ڈرونوں کی مدد سے ادویہ کی بہم رسانی ہو، دیہی معیشت میں اس طرح کے متعدد روزگار کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’اس سلسلے میں آئی ٹی آئی اداروں کا کردار ازحد اہم ہے، ہمارے نوجوانوں کو ان امکانات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔‘‘وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت اسی تصوریت کے ساتھ آئی ٹی آئی اداروں کی جدید کاری کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمندی کے ساتھ ساتھ، نوجوانوں کے لیے سافٹ اسکلز اپنانا بھی مساوی طور پر اہم ہے۔ چند مثالیں دیتے ہوئے،  جناب مودی نے کہا کہ کاروباری منصوبہ بندی، بینک سے قرض حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی، ضروری فارم بھرنا، اور نئی کمپنی کو درج رجسٹر کرانے جیسے کاموں پر کورس کے حصہ کے طور پر احاطہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ، ’’حکومت کی ان کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ آج بھارت کی مہارتوں میں کوالٹی کے ساتھ ساتھ تنوع بھی ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں، ہمارے آئی ٹی آئی فارغین عالمی ہنرمندی مقابلوں میں بڑے انعامات جیت چکے ہیں۔‘‘

ہنرمندی کے بارے میں تفصیل بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’جب نوجوان  کے پاس تعلیم اور ہنرمندی کی قوت ہوتی ہے، تو اس کی خوداعتمادی میں خودبخود اضافہ ہوجاتا ہے۔ جب نوجوان ہنرمندی سے آراستہ ہوکر آتا ہے، تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ اسے اپنا کام کیسے شروع کرنا ہے اور اس کے خود روزگار کے جذبے کو کیسے تعاون حاصل ہونا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے مدرا یوجنا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسی اسکیموں کی قوت کو اجاگر کیا ، جو ضمانت سے مبرا قرض فراہم کراتی ہیں۔

وزیر اعظم نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہدف سامنے ہے، آپ کو اسی سمت میں جانا ہے۔ آج ملک نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہے، کل آپ کو ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا۔‘‘ سبھی کی توجہ آزادی کا امرت کال کی جانب مبذول کراتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ہماری زندگی کے آئندہ 25 برس اتنے ہی اہم ہیں جتنا کے بھارت کے لیے آئندہ 25 برس اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’آپ سبھی حضرات میک ان انڈیا اور ووکل فار لوکل مہم کے قائدین ہیں۔ آپ بھارت کی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، لہٰذا آپ کو ترقی یافتہ آتم نربھر بھارت کے عزم کو پورا کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے۔‘‘

عالمی سطح پر موجود مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے متعدد بڑے ممالک کو اپنے خوابوں کی تکمیل اور اپنی رفتار برقرار رکھنے کے لیے ہنرمند افرادی قوت درکار ہوتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک اور غیر ممالک میں متعدد مواقع انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، ’’بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں، بھارت کو لے کر دنیا کے اعتماد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے دور میں بھی، بھارت نے یہ ثابت کرکے دکھایا کہ اس کی ہنرمند افرادی قوت اور اس کے نوجوان بڑی چنوتیوں کے حل تلاشنے میں اہل ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ صحتی خدمات ہوں یا ہوٹل-ہاسپٹل مینجمنٹ ، ڈجیٹل حل ہوں یا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا میدان ہو، بھارتی افراد اپنی ہنرمندی اور صلاحیت کی وجہ سے ہر ملک میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں، وزیر اعظم نے اپنی ہنرمندیوں کی جدیدکاری کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت کو دوہرایا جو ان کے مستقبل کی اساس ثابت ہوں گی۔ جناب مودی نے کہا کہ، ’’جب ہنرمندیوں کی بات ہوتی ہے، تو آپ کا اصول ہونا چاہئے ’اسکلنگ، ری اسکلنگ اور ’اَپ اسکلنگ‘!‘‘ وزیر اعظم نے طلبا سے نئی ہنرمندیاں سیکھنے اور اپنی معلومات ساجھا کرنے کی اپیل کی۔ ’’مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے، اور اپنی ہنرمندی کے ساتھ، آپ نیو انڈیا کے بہتر مستقبل کو سمت عطا کریں گے۔‘‘

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi