نئی دہلی، 17 مارچ 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آفات کو برداشت کرنے والے بنیادی ڈھانچے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فجی کے وزیراعظم ، اٹلی کے وزیراعظم اور برطانیہ کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔ قومی حکومتوں کے شرکاء ، بین الاقوامی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کے ماہرین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
موجودہ صورت حال کو قطعی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ’ ہمارے سامنے ایسی صورتحال ہے جس کو 100 سال میں ایک بار آنے والی آفت قرار دیا جارہا ہے۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا نے ہمیں سکھایا ہے کہ ایک دوسرے پر منحصر اور ایک دوسرے سے منسلک دنیا میں چاہے دولت مند ملک ہو یا غریب، چاہے مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، عالم وباؤں کے اثر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا نے ہمیں دکھایا ہے کہ دنیا کس طرح یکجا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’عالمی وبا نے ہمیں دکھایا ہے کہ عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے اختراعات کہیں سے بھی ہوسکتی ہیں۔اس کے لئے وزیراعظم نے ایک عالمی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کی اپیل کی جو دنیا کے تمام حصوں میں اختراع کی مدد کرے اور سب سے زیادہ ضرورت مندوں تک اسے پہنچائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2021 عالمی وبا سے تیزی کے ساتھ ابھرنے کا سال ہوگا‘‘۔
وزیراعظم متنبہ کیا کہ عالمی وبا سے حاصل اسباب کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا اطلاق محض عوامی صحت سے متعلق آفات پر ہی نہیں بلکہ دیگر آفات پر بھی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے اثر کو کم ختم کرنے کے لئے مسلسل اور تال میل کے ساتھ کوششیں کرنی ہوں گی۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جو ملک بنیادی ڈھانچے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہے ہیں ، مثلاً بھارت، انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ سرمایہ کاری لچک لانے کے لئے کی جارہی ہے، جوکھم اٹھانے کے لئے نہیں۔بنیادی ڈھانچے کے بہت سے نظام دیجیٹل انفرا اسٹرکچر، شپنگ لائنز ، ہوابازی کے نیٹ ورک، دنیا بھر کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور دنیا کے ایک حصے میں آنے والی آفت بہت تیزی سے دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے۔ عالمی نظام کی لچک کو یقینی بنانے کے لئے تعاون ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سال 2021 خصوصی طور پر ایک اہم سال ہے۔ ہم پائیدار ترقیاتی مقاصد، پیرس معاہدہ اور سنڈائی فریم ورک کے وسطی مقام پر پہنچ رہے ہیں۔ اس سال بعد میں برطانیہ اور اٹلی کی میزبانی میں منعقد کئے جانے والے سی او پی ۔26 سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے چند توقعات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی لچک سے متعلق اس شراکت داری کو اہم رول ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کلیدی ترجیح کے مقامات کا بھی تذکرہ کیا، پہلا یہ کہ سی ڈی آر آئی کو پائیدار ترقیاتی مقاصد کا مرکز ی وعدہ یعنی ’ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے‘، کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں پہلے سب سے کمزور ممالک اور برادریوں کے معاملات پر کام کرنا ہوگا، دوسرے ہمیں چند کلیدی بنیادی ڈھانچہ شعبوں ، خصوصی طور پر صحت کے بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے کیونکہ انہوں نے عالمی وبا کے دوران مرکزی رول ادا کیا ہے۔ اس شعبوں سے حاصل اسباب کیا ہیں؟ ہم انہیں مستقبل کے لئے مزید لچکدار کیسے بنا سکتے ہیں؟ تیسرے یہ کہ لچک کی اپنی جستجو میں کسی بھی ٹکنالوجیکل سسٹم کو بہت زیادہ بنیادی یا بہت زیادہ ترقی یافتہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ سی ڈئ آر آئی کو ٹکنالوجی کے استعمال کے مظاہرے کے اثر میں اضافہ کرنا چاہیے اور آخر میں وزیراعظم نے کہا ’لچک دار بنیادی ڈھانچہ‘ کے تصور کو ایک عوامی تحریک بننا چاہیے اسے محض ماہرین اور رسمی اداروں کو ہی تحریک نہیں دینی چاہئے۔
COVID-19 pandemic has taught us that in an inter-dependent and inter-connected world, no country- rich or poor, in the east or west, north or south- is immune to the effect of global disasters: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 17, 2021
On one hand, the pandemic has shown us how impacts can quickly spread across the world.
— PMO India (@PMOIndia) March 17, 2021
And on the other hand, it has shown how the world can come together to fight a common threat: PM @narendramodi
Many infrastructure systems- digital infrastructure, shipping lines, aviation networks-cover the entire world!
— PMO India (@PMOIndia) March 17, 2021
Effect of disaster in one part of the world can quickly spread across the world.
Cooperation is a must for ensuring the resilience of the global system: PM
Just as the fight against the pandemic mobilized the energies of the world's seven billion people, our quest for resilience must build on the initiative and imagination of each and every individual on this planet: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 17, 2021