In an interdependent and interconnected world, no country is immune to the effect of global disasters: PM
Lessons from the pandemic must not be forgotten: PM
Notion of "resilient infrastructure" must become a mass movement: PM

نئی دہلی،  17 مارچ 2021،   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  آفات کو برداشت کرنے والے بنیادی ڈھانچے سے متعلق  بین الاقوامی کانفرنس کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر  فجی کے وزیراعظم ، اٹلی کے وزیراعظم  اور برطانیہ کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔ قومی  حکومتوں کے شرکاء ، بین الاقوامی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کے ماہرین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

 

موجودہ صورت حال کو  قطعی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا ’ ہمارے سامنے ایسی صورتحال ہے  جس کو  100 سال میں ایک بار آنے والی آفت قرار دیا جارہا ہے۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا نے ہمیں سکھایا ہے کہ  ایک دوسرے پر منحصر اور ایک دوسرے سے منسلک دنیا  میں  چاہے دولت مند ملک ہو یا غریب،  چاہے مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، عالم وباؤں کے اثر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا نے  ہمیں دکھایا ہے کہ  دنیا کس طرح  یکجا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے  کہا ’’عالمی وبا نے ہمیں دکھایا ہے کہ  عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے  اختراعات کہیں سے بھی ہوسکتی ہیں۔اس کے لئے وزیراعظم نے ایک عالمی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کی اپیل کی جو دنیا کے  تمام حصوں میں اختراع کی مدد کرے اور سب سے زیادہ ضرورت مندوں تک  اسے پہنچائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2021 عالمی وبا سے تیزی کے ساتھ ابھرنے کا سال ہوگا‘‘۔

وزیراعظم متنبہ کیا کہ عالمی وبا سے حاصل  اسباب کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا  اطلاق  محض عوامی  صحت سے متعلق آفات پر ہی نہیں بلکہ دیگر آفات پر بھی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  آب و ہوا کی تبدیلی کے اثر کو کم ختم کرنے کے لئے  مسلسل اور تال میل کے ساتھ کوششیں کرنی ہوں گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جو ملک بنیادی ڈھانچے میں  بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہے ہیں ، مثلاً   بھارت، انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ  یہ سرمایہ کاری  لچک لانے کے لئے  کی جارہی ہے، جوکھم اٹھانے کے لئے نہیں۔بنیادی ڈھانچے کے بہت سے نظام  دیجیٹل انفرا اسٹرکچر، شپنگ لائنز ، ہوابازی کے نیٹ ورک، دنیا بھر کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور دنیا کے ایک حصے میں آنے والی آفت بہت تیزی سے دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے۔ عالمی نظام کی لچک کو یقینی بنانے کے لئے تعاون ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سال 2021 خصوصی طور پر ایک اہم سال ہے۔ ہم  پائیدار ترقیاتی مقاصد، پیرس معاہدہ اور سنڈائی  فریم ورک  کے  وسطی مقام پر پہنچ رہے ہیں۔ اس سال بعد میں برطانیہ اور اٹلی  کی میزبانی میں منعقد کئے جانے والے سی او پی ۔26 سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ان میں سے چند توقعات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرانے کے لئے   بنیادی ڈھانچے کی لچک سے متعلق اس  شراکت داری   کو اہم رول ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے  کلیدی ترجیح کے مقامات  کا بھی تذکرہ کیا، پہلا یہ کہ سی ڈی آر آئی کو  پائیدار ترقیاتی مقاصد کا مرکز ی وعدہ یعنی  ’ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے‘، کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ  ہمیں  پہلے  سب سے کمزور ممالک اور برادریوں  کے معاملات پر کام کرنا ہوگا، دوسرے ہمیں چند کلیدی بنیادی ڈھانچہ شعبوں ، خصوصی طور پر صحت کے بنیادی ڈھانچے اور  ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر  کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے کیونکہ انہوں نے عالمی وبا کے دوران مرکزی رول ادا کیا ہے۔ اس شعبوں سے حاصل اسباب کیا ہیں؟ ہم انہیں مستقبل کے لئے  مزید لچکدار کیسے بنا سکتے ہیں؟  تیسرے یہ کہ لچک کی اپنی جستجو میں  کسی بھی ٹکنالوجیکل سسٹم کو  بہت زیادہ بنیادی یا بہت زیادہ ترقی یافتہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ سی ڈئ آر آئی کو  ٹکنالوجی کے استعمال  کے مظاہرے کے اثر میں اضافہ کرنا چاہیے اور آخر میں وزیراعظم نے کہا  ’لچک دار بنیادی ڈھانچہ‘ کے تصور  کو ایک عوامی تحریک بننا چاہیے اسے محض  ماہرین اور   رسمی اداروں کو ہی  تحریک نہیں دینی چاہئے۔

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.