‘‘ہندوستان اب ‘امکان اور صلاحیت’ کی حدوں سے پَرے جارہا ہے اور عالمی فلاح و بہبود کا ایک بڑا مقصد انجام دے رہا ہے’’
آج ملک ہنر مندی ، تجارت اور ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے
‘‘آتم نربھر بھارت ہمارا راستہ بھی ہے اور ہمارا عزم بھی ’’
‘‘زمین- ماحولیات۔ زراعت، ری سائیکل، ٹیکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے کام کریں ’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ‘جیٹو کنیکٹ 2022’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کے پروگرام کے تھیم میں ‘سب کا پریاس’ کے جذبے کا ذکر کیا اور کہا کہ آج دنیا ترقی کے متعلق ہندوستان کے عزائم کو اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ سمجھ رہی ہے۔ عالمی امن ہو، عالمی خوشحالی ہو، عالمی چیلنجوں سے متعلق حل ہوں یا عالمی سپلائی چین کی مضبوطی،  ہر شعبے کے حوالے سےدنیا بڑے اعتماد کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ میں ابھی بہت سے یورپی ممالک کو 'امرت کال' کے لیے ہندوستان کے پختہ عزائم کے بارے میں مطلع کرنے کے بعد واپس آیا ہوں۔’’

وزیر اعظم نے کہا کہ مہارت کا جو بھی شعبہ ہو، غورو فکر کا میدان ہو اور لوگوں کے درمیان جس قسم کا بھی اختلاف رائے ہو،  اس  سب کے باوجود سب لوگ نئے ہندوستان کے عروج کے ذریعہ متحد ہیں۔ آج ہر کوئی محسوس کر رہا ہے کہ ہندوستان اب ‘امکان اور صلاحیت’ سے آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی بہبود کا ایک بڑا مقصد انجام دے رہا ہے۔ صاف مقاصد، صاف نیت اور سازگار پالیسیوں کے اپنے پہلے کے دعوے کو دہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج ملک ہنر مندی، تجارت اور ٹیکنالوجی کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ہر روز درجنوں اسٹارٹ اپ رجسٹر کر رہا ہے، اور اس  طرح ہر ہفتے ایک نیا یونی کورن  وجود میں آرہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے گورنمنٹ ای۔مارکیٹ پلیس یعنی جی ای ایم پورٹل وجود میں آیا ہے، تمام خریداری سب کے سامنے ایک پلیٹ فارم پر کی جاتی ہے۔ اب دور دراز کے دیہاتوں کے لوگ، چھوٹے دکاندار اور  اپنی مدد آپ گروپس براہ راست حکومت کو اپنی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج 40 لاکھ سے زیادہ  فروخت کنندگان  جی ای ایم پورٹل میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ‘ کاغذ کے استعمال کے بغیر’ شفاف ٹیکس اسیسمنٹ، ایک ملک ایک ٹیکس، پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں کے بارے میں بھی بات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کے لیے ہمارا راستہ اور منزل واضح ہے۔ ‘‘آتم نربھر بھارت ہمارا راستہ  بھی ہے اور ہمارا عزم بھی۔ کئی سالوں میں، ہم نے اس کے لیے ہر ضروری ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔’’

وزیر اعظم نے اجتماع  میں شریک لوگوں پر زور دیا کہ وہ ای اے آر ٹی ایچ کے لیے کام کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ‘ای’ کا مطلب ماحولیات کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس  معاملے پر  بھی بات کریں کہ وہ اگلے سال 15 اگست تک ہر ضلع میں کم از کم 75 امرت سروور بنانے کی کوششوں کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں۔‘اے’ کا مطلب ہے زراعت کو زیادہ منافع بخش بنانا اور قدرتی کاشتکاری،زرعی ٹیکنالوجی اور خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا۔‘آر’ کا مطلب ہے ری سائیکلنگ اور مدوّر  معیشت پر زور دینا، دوبارہ استعمال، تخفیف کرنے اور ری سائیکل کے لیے کام کرنا۔‘ٹی’ کا مطلب ہے ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک لے جانا۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ وہ ڈرون ٹیکنالوجی جیسی دیگر جدید ٹیکنالوجی کو کس طرح مزید قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔‘ایچ’ کا مطلب ہے - صحت کی دیکھ بھال، انہوں نے کہا کہ آج حکومت ملک کے ہر ضلع میں صحت کی دیکھ بھال، اور میڈیکل کالج جیسے انتظامات کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے  موجود شرکاء سے کہا کہ وہ سوچیں کہ ان کی تنظیم اس کی حوصلہ افزائی کیسے کر سکتی ہے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage