’’کھیل کود کا جذبہ مستقبل میں تمام کھلاڑیوں کے لیے کامیابی کے دروازے کھولے گا‘‘
’’مقامی سطح پر مقابلے نہ صرف مقامی صلاحیت میں اضافہ کریں گے بلکہ پورے خطے کے کھلاڑیوں کے حوصلے کو تقویت بہم پہنچائیں گے‘‘
’’سانسد کھیل مہاکمبھ ایک نیا راستہ، ایک نیا نظام ہے‘‘
’’ کھیل کود کی دنیا میں ملک کے مضمرات کو اجاگر کرنے میں سانسد کھیل مہاکمبھ کا کردار بہت بڑا ہے ‘‘
’’سانسد کھیل مہاکمبھ کھیل کود کے مستقبل کے شاندار بنیادی ڈھانچے کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے ‘‘
’’کھیل کو د کی وزارت کی بجٹی تخصیص 2014 کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا زائد ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آج گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ سے خطاب کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اس سطح تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ جیت اور ہار کھیل کے میدان کا حصہ  ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کا بھی حصہ ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں  نے جیتنے کا سبق سیکھ لیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل کود کا جذبہ مستقبل میں تمام کھلاڑیوں کے لیے کامیابی کے دروازے کھولے گا۔

کھیل مہاکمبھ کی قابل ستائش اور باعث ترغیب پہل قدمی پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پینٹنگ، لوک گیتوں، مقامی رقص اور طبلہ- بانسری، وغیرہ کے فنکاروں نے کشتی، کبڈی اور ہاکی جیسے کھیلوں کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہا ، ’’خواہ کھیل کود کی صلاحیت ہو یا فن-موسیقی کی، اس کا جذبہ اور توانائی یکساں ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے ہماری بھارتی روایات اور مقامی  فن پاروں کو آگے بڑھانے کی اخلاقی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بطور فنکار گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ جناب روی کشن شکلا  کے تعاون کا ذکر کیا اور اس تقریب کے انعقاد کے لیے ان کی ستائش کی۔

سانسد کھیل مہاکمبھ میں یہ تیسرا پروگرام ہے جس میں وزیر اعظم نے گزشتہ چند ہفتوں میں شرکت کی۔ انہوں نے اس خیال کو دہرایا کہ اگر بھارت کو دنیا میں کھیلوں کی طاقت بننا ہے تو نئے طریقے اور نظام وضع کرنے ہوں گے۔ وزیراعظم نے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے مقامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر ہونے والے مقابلوں سے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پورے خطے کے کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ’’سانسد کھیل مہاکمبھ ایسا ہی ایک نیا راستہ ، ایک نیا نظام  ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ گورکھپور کھیل مہاکمبھ کے پہلے ایڈیشن میں 20,000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور اب یہ تعداد 24,000 تک پہنچ گئی ہے جہاں 9,000 کھلاڑی خواتین ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ کھیل مہاکمبھ میں ہزاروں نوجوان چھوٹے شہروں یا دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ سانسد کھیل مہاکمبھ ایک نیا پلیٹ فارم بن گیا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’عمر سے بلاتعلق ہر کسی کے اندر فٹ اور چاق و چوبند رہنے کی خواہش ہوتی ہے۔ ‘‘اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب کھیل کود گاؤں کے میلوں کا حصہ ہوا کرتے تھے، جہاں اکھاڑوں میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا جاتا تھا، وزیر اعظم نے اُس حالیہ دور میں اس تبدیلی پر افسوس کا اظہار کیا جہاں یہ تمام پرانے نظام زوال کے دور سے گزر رہے تھے۔ انہوں نے اسکولوں میں پی ٹی پیرئیڈس پر بھی بات کی جنہیں ٹائم پاس کے پیرئیڈس  کے طور پر سمجھا جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک نے تین سے چار پیڑھیاں گنوا دیں۔ ٹی وی پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں سے تشبیہ دیتے ہوئے جس میں چھوٹے شہروں کے بہت سے بچے حصہ لیتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں بہت سی پوشیدہ صلاحیتیں ہیں اور سانسد کھیل مہاکمبھ کا کھیلوں کی دنیا میں ملک کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں بہت بڑا کردار ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ سینکڑوں اراکین پارلیمنٹ ملک میں کھیلوں کے ایسے مقابلوں کا انعقاد کرا رہے ہیں جہاں بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترقی کا موقع حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے کھلاڑی ریاستی اور قومی سطح پر کھیلنے کے لیے جائیں گے اور اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے تمغات بھی جیتیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ سانسد کھیل مہاکمبھ کھیلوں کے مستقبل کے شاندار بنیادی ڈھانچے کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔‘‘

گورکھپور میں علاقائی کھیلوں کے اسٹیڈیم کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے چھوٹے شہروں میں مقامی سطح پر کھیلوں کی سہولتوں  کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گورکھپور کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کے لیے 100 سے زیادہ کھیل کے میدان بھی بنائے گئے ہیں اور چوری چورا میں ایک منی اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کھیل کود کی دیگر سہولتوں کے علاوہ کھیلو انڈیا تحریک کے تحت کھلاڑیوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ملک اب ایک جامع ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘

اس سال کے بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بتایا کہ کھیل کود کی وزارت کا بجٹ 2014 کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں متعدد جدید اسٹیڈیم تعمیر ہو رہے ہیں۔ انہوں  نے ٹی او پی ایس (ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم) پر روشنی ڈالی جہاں کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے لاکھوں روپئے کا تعاون فراہم کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا اور یوگ جیسی مہمات کا بھی ذکر کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک نے باجرے کو ’شری اَن ‘کی شناخت دی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جوار اور باجرہ جیسے موٹے اناج سوپر فوڈ کے زمرے میں آتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان مہمات میں شامل ہوں اور ملک کے اس مشن کی قیادت کریں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے کہا، ’’ آج اولمپکس سے لے کر دوسرے بڑے مقابلوں تک، آپ جیسے نوجوان کھلاڑی ہی تمغات جیتنے کی اس وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نوجوان اپنی کامیابیوں کی چمک سے چمکتے دمکتے رہیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورکھپور سے رکن پارلیمنٹ جناب روی کشن شکلا بھی موجود تھے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.