‘‘چوتھے صنعتی انقلاب کے اس دورمیں ، ٹیکنولوجی ،روزگارکے لئے ایک کلیدی ذریعہ بن گئی ہے اور بنی رہے گی ’’
‘‘ہنرمندی ، ازسرنوہنرمندی اور ہنرمندی کو بہتربنانا اورفروغ مستقبل کی افرادی قوت کے لئے منترہیں’’
‘‘بھارت میں ، دنیا کے لئے سب سے زیادہ تعداد میں ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے والاملک بننے کی صلاحیت ہے ’’
‘‘ہمیں ہرملک کی منفرد اقتصادی صلاحیتوں ، طاقتوں اورچنوتیوں پرغورکرنا چاہیئے ۔ہرمسئلہ کاایک ہی حل تلاش کرنا سماجی تحفظ کے لئے ہمہ گیرسرمایہ فراہمی کے مقصد کے لئے اپنایاجانے والاطریقہ کارمناسب نہیں ہے ’’

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں جی -20کے محنت اورروزگارکے وزراء  کی میٹنگ سے خطاب کیا۔

اندورمیں ممتازشخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ تاریخی اوردرخشاں شہرکو کھانا پکانے سے متعلق اپنی روایت پرفخرہے اورامید ہے کہ ممتازشخصیات کو شہرکے سبھی رنگوں اورذائقوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ روزگارسب سے اہم اقتصادی اورسماجی عوامل میں سے ایک ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ دنیا ، روزگارکے شعبے میں بعض سب سے بڑی تبدیلیوں کی دہلیز پرپہنچ گئی ہے ۔ انھوں نے تیزی سے ہونے والے ان تغیرات کوحل کرنے کی غرض سے تدارکی اور موثر لائحہ عمل تیارکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ چوتھے صنعتی انقلاب کے اس عہدمیں ، وزیراعظم کے ٹیکنولوجی روزگارکے لئے ایک کلیدی ذریعہ بن گئی ہے اور مستقبل میں بھی بنی رہے گی ۔ انھوں نے ٹیکنولوجی پرمبنی گذشتہ کایاپلٹ کے دوران ٹیکنولوجی سے متعلق لاتعداد روزگارپیداکرنے میں بھارت کی صلاحیت کواجاگرکیا اورمیزبان شہراندورکا بھی سرسری ذکرکیا، جوبہت سے اسٹارٹ اپس کا مخزن ہیں جو اس قسم کی انقلابی تبدیلیاں لانے والی نئی لہر کی قیادت کررہے ہیں ۔

وزیراعظم نے جدیدترین ٹیکنولوجیز اور امور کے استعمال کے ساتھ افرادی قوت کو ہنرمندبنانے کی ضرورت پرزوردیااورکہا کہ ہنرمندی ، ازسرنوہنراورہنرمندی کو بہتربنانااورفروغ  مستقبل کی افرادی  قوت کے لئے منترہیں۔انھوں نے  اسے حقیقت کی شکل دینے میں بھارت کے ‘اسکل انڈیا مشن ’کی مثال پیش کی اوراس کے ساتھ ہی ‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ’ کی مثال بھی پیش کی ، جس نے اب تک بھارت کے ایک کروڑ25لاکھ   سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا ‘‘مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، اورڈرونزجیسے ‘فورپوائنٹ  او ’شعبوں کی صنعت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ ’’

وزیراعظم نے کووڈ کے دوران  بھارت کے پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کی مہارتوں اورلگن کو اجاگرکیا اورکہا  کہ اس سے خدمت اورہمدردی سے متعلق بھارت کی ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ بھارت میں ، دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے والا ملک بننے کی صلاحیت ہے اورعالمی طورپرنقل پذیر افرادی قوت ، مستقبل میں ایک حقیقت بننے جارہی ہے ۔ انھوں نے ترقی کو صحیح معنوں میں آفاقی شکل دینے اورہنرمندیوں کو ساجھا کرنے  میں جی 20کے کردارپرزوردیا۔ وزیراعظم نے ممبرملکوں کی ان کاوشوں کی ستائش کی ،جو انھوں نے ہنرمندیوں  اورتعلیمی استعداد کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ بین الاقوامی  حوالہ جاتی خدمات کے آغاز کے لئے کی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس کے لئے  بین الاقوامی تعاون اوراشتراک  کے نئے ماڈلس ، اورہجرت اورموبلٹی ساجھیداریوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انھوں نے شروعات کے لئے آجروں اورکارکنان کے بارے میں اعدادوشمار ، جان کاری اورڈیٹا ساجھا کرنے کی تجویز پیش کی، جس کی بدولت بہترہنرمندی  ، افرادی قوت سے متعلق منصوبہ بندی اورفائدہ مندروزگار کے لئے ثبوت پرمبنی پالیسیاں وضع کرنے کی غرض سے پوری دنیا میں ملکوں کو بااختیاربنایاجاسکے گا۔

وزیراعظم نے اس بات کونمایاں کیا کہ عالمی وباء کے دوران کایاپلٹ کردینے والی تبدیلی کی بدولت  لچک کے ایک ستون کے طورپر چھوٹی اورپلیٹ فارم پرمبنی معیشت کے زمرے میں کارکنان کی نئی زمرہ بندی پروان چڑھی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ  کام کاج سے متعلق لچکدار بندوبست پیش کرتے ہیں اورآمدنی کے ذرائع  کی بھی تکمیل کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس میں خواتین کو سماجی واقتصادی طورپر بااختیاربنانے کے لئے ایک تغیراتی وسیلہ بننے کے ساتھ ساتھ ،   فائدہ مند روزگارکے مواقع پیداکرنے ،خاص طورپرنوجوانوں کے لئے  روزگارکے مواقع پیداکرنے  کی زبردست گنجائش ہے ۔ جناب مودی نے   اس کی صلاحیت کو بروئے کارلانے اوراس نئے عہدکے کارکنان کے لئے نئے عہد کےاقدامات اورپالیسیاں  وضع  کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انھوں نے  باضابطہ کام کے لئے مواقع پیداکرنے کی غرض سے مناسب حل تلاش کرنے اورسماجی سکیورٹی ، صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے نئے ماڈلس پیش کرنے کی تجویز پیش کی ۔وزیراعظم نے بھارت کے ‘ای- شرم پورٹل ’ پرروشنی ڈالی جس میں تقریبا 80کروڑرجسٹریشن ہوچکے ہیں اورجسے ان کارکنان کے لئے نشان زد اقدامات کے لئے بروئے کارلایاجارہاہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ملکوں کو  اسی  طرح کے طریقہ کاراختیارکرنے چاہیئں کیونکہ کام کی نوعیت بین ملکی بن چکی ہے

وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیاکہ حالانکہ عوام کو سماجی تحفظ فراہم کرنا  2030 کےایجنڈے کا ایک کلیدی پہلو ہے ، بین الاقوامی تنظیموں نے فی الحال جو طرز عمل اختیارکررکھا ہے ، اس میں صرف ان فوائد کا ذکرہے جوبعض تنگ اورمحدود طریقوں کے تحت حاصل ہوسکتے ہیں ۔ جبکہ دیگرنوعیت اور شکل کے متعدد فوائد پر اس فریم ورک کے تحت احاطہ نہیں کیاگیاہے ۔ جناب مودی نے اس امرکو اجاگرکیا کہ بھارت میں سماجی تحفظ کے احاطے کی صحیح تصویرحاصل کرنے کے لئے عام صحت عامہ ، خوراک کی یقینی فراہمی ،بیمہ اورپنشن  پروگراموں جیسے فوائد کو بھی دائرہ کے تحت لایاجاناچاہیئے ۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ منفرد اقتصادی صلاحیتوں ، ہرملک کی قوتوں اورچنوتیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ہرمسئلہ کے لئے ایک جیسا ہی حل نکالنے کا طریقہ کارسماجی تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں درکار ہمہ گیر سرمایہ فراہمی کے لئے مناسب نہیں ہے ۔

اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعتماد ظاہرکیا کہ اس میٹنگ سے دنیا بھرکے سبھی کارکنان کی فلاح وبہبود کے لئے ایک مضبوط پیغام جائے گا۔ انھو ں نے اس شعبے میں سب سے ضروری امورمیں سے بعض کو حل کرنے میں سبھی ممتاز شخصیات کی جانب سے کی گئیں  کاوشوں کی ستائش کی ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."