وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق جی-20  چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی-20  سربراہ اجلاس کے دوران، گروپ نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی ان ترجیحات کو آگے بڑھانے کے برازیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

 وزیر اعظم نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل سے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے دس سالوں میں 40 ملین خاندانوں کو رہائش فراہم کی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں 120 ملین خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا؛ 100 ملین خاندانوں کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن اور 115 ملین خاندانوں کو بیت الخلاء فراہم کیے۔

 

|

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہندوستان پیرس میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے والا پہلا جی-20  ملک ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کاحوصلہ افزا  ہدف مقرر کیا ہے، جس میں سے 200 گیگا واٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے عالمی اقدامات کے بارے میں بھی بات کی، جیسے ایک پائیدار کرۂ ارض  کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی شمسی اتحاد، قدرتی آفات سے بچنے والے انفراسٹرکچر کے لیے اتحاد، مشن لائف، ون سن ون ورلڈ ون گرڈ اور گلوبل بائیو فیول الائنس۔ گلوبل ساؤتھ، خاص طور پر چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں کی پائیدار ترقی کی ضروریات کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ممالک پر زور دیا کہ وہ  تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ  میں ہندوستان کی طرف سے اعلان کردہ عالمی ترقیاتی معاہدے کی حمایت کریں۔

 

|

وزیر اعظم  کامکمل خطاب یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
I-T refunds up 6x in 11 years at ₹4.8L crore

Media Coverage

I-T refunds up 6x in 11 years at ₹4.8L crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 جولائی 2025
July 13, 2025

From Spiritual Revival to Tech Independence India’s Transformation Under PM Modi