وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں دیا گیا ‘‘ایک کرہ ارض ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔
بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے دس برسوں میں250 ملین لوگوں کو غربت سے باہر نکالا ہے اور ملک میں800 ملین لوگوں کو مفت اناج تقسیم کر رہا ہے ۔ غذائی تحفظ سے نمٹنے میں ہندوستان کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ‘ بنیاد کی طرف واپسی اور مستقبل کی طرف پیش قدمی’ پر مبنی اس کے نقطہ نظر کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں مزید وضاحت کی ۔
وزیر اعظم نے افریقہ اور دیگر جگہوں پر غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کے لیے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی نمایاں کیا ۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کا خیرمقدم کیا ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی جنوب جاری تنازعات سے پیدا ہونے والے خوراک ، ایندھن اور کھاد کے بحرانوں سے شدید متاثر ہوا ہے اور اس لیے ان کے خدشات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے ۔
وزیر اعظم کے مکمل خطاب کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے
Commendable initiative by the Brazilian G20 Presidency for launching the Global Alliance against Hunger and Poverty at the G20 Summit in Rio De Janeiro.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
This collaborative initiative marks a significant stride towards ensuring food security and uplifting vulnerable communities… pic.twitter.com/ftwiieblhE
At the G20 Summit in Rio de Janeiro, spoke at the Session on the ‘Fight Against Hunger and Poverty.’ This is an important subject and success in this sector will contribute greatly towards sustainable progress. During my remarks, I talked about India’s efforts, notably how we… pic.twitter.com/tHXzLIJkM2
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
Highlighted how India is providing free ration to 800 million people, thus strengthening the fight against hunger. Also spoke about initiatives being undertaken to ensure top quality and affordable healthcare for the poor and elderly, steps to boost financial self-reliance among…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
India believes in the approaches of ‘Back to Basics’ and ‘March to Future.’ That is why we are emphasising on organic farming, popularising millets (known as Shree Anna in India) and encouraging climate-resilient crop varieties.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024