From the plants to your plate, from matters of physical strength to mental well-being, the impact and influence of Ayurveda and traditional medicine is immense: PM
People are realising the benefits of Ayurveda and its role in boosting immunity: PM Modi
The strongest pillar of the wellness tourism is Ayurveda and traditional medicine: PM Modi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  آج ورچوئل موڈ کے ذریعے چوتھے عالمی آیوروید فیسٹیول سے خطاب کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آیوروید میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو نوٹ کیا اور پوری دنیامیں آیوروید کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا ’’آیوروید کو صحیح معنی میں شاندار انسانی سائنس قرار دیا جاسکتا ہے۔ پودوں سے لے کر پلیٹ تک جسمانی طاقت کے معاملات سے لےکر ذہنی صحت تک آیوروید اور روایتی ادویات کا اثر اور تاثیر  زبردست  ہوتی ہے‘‘۔

وبائی بیماری کووڈ-19 کے سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ  آیوروید مصنوعات کی مانگ میں بتدریج اضافہ  ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’موجودہ صورتحال  آیوروید اور روایتی ادویات کے عالمی اعتبار سے اور زیادہ مقبول بننے کا صحیح وقت ہے۔ ان مصنوعات کے سلسلے میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح جدید اور روایتی ادویات دونوں  ہی تندرستی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ لوگ آیوروید اور قوت مدافعت بڑھانے میں اس کے  فائدوں کے رول کا احساس کر  رہے ہیں‘‘۔

بھارت میں صحت کی سیاحت کے امکانات کے بارےمیں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  صحت کی سیاحت جس  اصول پر مبنی ہے وہ ہے بیماری کا علاج کیجیے اور تندرستی کو بڑھایئے۔ اس لیے صحت کی سیاحت کا سب سے مضبوط ستون آیوروید اور روایتی  ادویات ہیں۔ انھوں نے سامعین سے کہا کہ  وہ ذہنی بوجھ کو کم کرنے اور علاج کے لیے بھارت کے زبردست کلچر سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعظم نے دعوت دی ’’ اگر آپ اپنے جسم کا علاج کرنا چاہتے ہیں یا اپنے ذہن کا علاج کرنا چاہتے ہیں تو بھارت آیئے‘‘۔

وزیر اعظم نے آیوروید کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے اور روایتی ادویات کو جدید ادویات سے جوڑنے سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کہا۔ نوجوانوں کے بڑی تعداد میں آیوروید مصنوعات استعمال کرنے  اور آیوروید کو شہادت پر مبنی میڈیکل سائنس سے جوڑنے کے بڑھتے ہوئے احساس کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے ماہرین تعلیم سے کہا کہ وہ آیوروید اور روایتی طریقہائے علاج کے سلسلے میں اپنی تحقیق کو  اور گہرا کریں۔ انھوں نے متحرک اسٹارٹ اپ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر آیوروید مصنوعات کا  استعمال کریں۔ ایک بات جس کے لیے میں خاص طور پر نوجوانوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ انھوں نے  ہماری روایتی ادویات کی نمائندگی ایسی زبان میں کی ہے جو ساری دنیا میں سمجھی جاتی ہے۔

میں حکومت کی طرف سے  آیوروید کی دنیا کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ بھارت نے  نیشنل آیوش مشن تشکیل دیا ہے۔ نیشنل آیوش مشن، سستی آیوش خدمات کے ذریعے آیوش طبی نظام کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا  گیا ہے۔ یہ نظام تعلیمی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کام  کر  رہا ہے۔  یہ آیوروید سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات کے لیے کوالٹی کنٹرول   پر عملدرآمدمیں بھی آسانی پیدا کر رہا ہے اور خام مال کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ حکومت نے بھی کوالٹی کنٹرول کے لیے متعدد اقدامات  کئے ہیں۔ آیوروید  اور بھارت کے طریقہائے علاج کے سلسلے میں ہماری پالیسی پہلے ہی عالمی صحت تنظیم کی روایتی میڈیسن اسٹرٹیجی 2014-2023 سے ہم آہنگ ہے۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں روایتی ادویات کا عالمی مرکز قائم کرنے کا   اعلان بھی کیا ہے۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ آیوروید اور روایتی ادویات کے سلسلے میں مختلف ملکوں سے طلبا بھارت آرہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ دنیا کی صحت کے بارے میں سوچا جائے۔ انھوں نے تجویز کیا کہ شاید اس موضوع پر ایک عالمی سمٹ منعقد کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے آیورید سے متعلق غذائی اشیاء  اور ایسی غذائی اشیاء کو فروغ دینے پر زور دیاکہ جو صحت بہتر بناتی ہیں۔ انھوں نے ذکر کیا  کہ اقوام متحدہ نے 2023 کو ملیٹس کا بین الاقوامی سال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ملیٹس کے فائدے کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے آیوروید میں ہماری کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔  انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا ’’آیوروید کو آگے بڑھنے کی ایک قوت ہونا چاہیے جو  دنیا کو ہماری سرزمین تک  لائے۔خدا کرے کہ یہ ہمارے نوجوانوں میں خوشحالی پیدا کرے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”