وزیراعظم نے ، شاندار اگنی پتھ اسکیم کی صف اول کے فوجی بننے پر اگنی ویروں کو مبارک باد پیش کی
وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کایا پلٹ کرنے والی پالیسی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنے کے سلسلے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی
ہماری مسلح افواج کی جدید کاری کے ساتھ ساتھ انہیں آتم نربھر بنانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں: وزیراعظم
بغیر رابطے والی جنگ کے نئے محاذوں کے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ فوجی ہماری مسلح افواج میں ایک اہم رول ادا کریں گے
وزیراعظم نے بتایا کہ کس طرح اگنی پتھ اسکیم خواتین کو بھی با اختیار بنائے گی، انہوں نے کہا کہ میں تینوں افواج میں خاتون اگنی ویروں کی شمولیت کا خواہش مند ہوں
وزیراعظم نے اگنی ویروں سے کہا کہ وہ اس موقع کو مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے بارے میں علم حاصل کرنے کے لئے بھی استعمال کریں

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تینوں افواج کے  اگنی ویروں کے پہلے بیچ سے خطاب کیا، جن کی  بنیادی تربیت کا  آغاز کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے  اس شاندار اگنی پتھ اسکیم کی صف اول کے فوجی بننے پر اگنی ویروں کو مبارک باد پیش کی۔     انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ  یہ  کایا پلٹ کرنے والی پالیسی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور آئندہ  چیلنجوں  کا سامنا کرنے واسطے انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنے کے سلسلے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اگنی ویر  مسلح افواج  میں زیادہ جوش  و ولولہ بھریں گے اور انہیں ٹیکنالوجی سے باخبر بنائیں گے۔

اگنی ویروں کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  اُن کا جذبہ مسلح افواج کی بہادری کی عکاسی کرتا ہے، جس نے  ملک کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس موقع سے  وہ جو تجربہ حاصل کریں گے، وہ  پوری زندگی اُن کے لئے باعث فخر ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  نیو انڈیا نئے جوش وجذبے سے پُر ہے اور ہماری مسلح افواج کی جدید کاری  اور انہیں آتم نر بھر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21  ویں صدی میں  جنگ کے طریقے  تبدیل ہو رہے ہیں۔  بغیر رابطے والی جنگ  کے نئے محاذوں اور سائبر جنگ کے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے  ترقی یافتہ  فوجی  ہماری مسلح افواج میں ایک اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی موجودہ نسل  خصوصی طور پر یہ صلاحیت رکھتی ہے اور  اس لئے   آنے والے وقت میں  اگنی ویر ایک قائدانہ رول ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے  یہ بھی بتایا کہ یہ اسکیم  خواتین کو  کس طرح مزید با اختیار بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  کس طرح خاتون اگنی ویر بحریہ کے فخر میں اضافہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں افواج میں خاتون اگنی ویروں کی شمولیت کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی  بتایا کہ کس طرح خواتین  مختلف محاذوں پر  مسلح افواج کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سیاچن میں تعینات خاتون  فوجی اور  جدید  فائٹر طیارے چلانے والی خواتین کا  ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  مختلف خطوں میں تعیناتی سے  اگنی ویروں کو  مختلف تجربات حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور وہ مختلف زبانیں  سیکھنے اور  مختلف ثقافتوں اور  طرزہائے زندگی  کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک اور  قیادت کی صلاحیت حاصل کرنے سے ان کی شخصیت میں ای نئی جہت  کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اگنی ویروں  سے کہا کہ وہ  اپنی پسند کے میدانوں میں مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کرنے کے ساتھ ساتھ نئی چیزیں سیکھنے کے بارے میں بھی متجسس رہیں۔

نوجوانوں اور اگنی ویروں کی صلاحیت  کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم  نے  کہا کہ  یہی ہیں، جو  21  ویں صدی میں ملک کو  قیادت فراہم کرائیں  گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.