ڈیجیٹل انڈیا وِک 2022 کا موضوع ہے : نئے بھارت میں ٹکنالوجی کی رفتار میں تیزی لانا
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی، ڈیجیٹل انڈیا جینیسس اور انڈیا ٹیک ڈاٹ گلوبل کا آغاز کیا ، انہوں نے مائی اسکیم اور میری پہچان کو بھی ملک کے نام وقف کیا
وزیراعظم نے ان 30 اداروں کے پہلے گروپ کا اعلان کیا جنہیں اسٹارٹ اپ میں شامل ہونے کے پروگرام کے تحت مدد دی جانی ہے
بھارت چوتھے صنعتی انقلاب ، انڈسٹری 4.0 میں دنیا کی رہنمائی کر رہا ہے
بھارت نے آن لائن آکر بہت سی رکاوٹوں کو دور کیا ہے
ڈیجیٹل انڈیا کی وجہ سے حکومت نےشہریوں کے گھر اور فون تک رسائی حاصل کر لی ہے
بھارت کی فِن ٹیک کوشش صحیح معنوں میں عوام کی طرف سے عوام کی اور عوام کے لیے ایک طریقۂ کار ہے
بھارت چِپ ٹیکر سے چِپ میکر بننا چاہتا ہے
وزیراعظم نے ان 30 اداروں کے پہلے گروپ کا اعلان کیا جنہیں اسٹارٹ اپ میں شامل ہونے کے پروگرام کے تحت مدد دی جانی ہے
بھارت نے آن لائن آکر بہت سی رکاوٹوں کو دور کیا ہے

نئی دہلی،4جولائی ، 2022/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر میں آج ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کا افتتاح کیا جس کا موضوع ہے نئے بھارت میں ٹکنالوجی کی رفتار میں تیزی لاناہے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے کثیر ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز کیا جس کا مقصد زندگی کو مزید آسان     بنانے اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کے لیے ٹکنالوجی تک رسائی میں اضافہ اور خدمات کی فراہمی کو بلارکاوٹ بنانا ہے۔ انہوں نے 30 اداروں کو ایسے پہلے گروپ کا اعلان کیا جسے چپس ٹو اسٹارٹ اپ (سی2 ایس) پروگرام کے تحت مدد دی جانی ہے۔ اس موقعے پر گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، مرکزی وزراء جناب اشونی ویشنو اور جناب راجیو چندرشیکھر، ریاستی وزراء ، عوامی نمائندگان ، اسٹارٹ اپ اور شعبے کے دیگر فریقین بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پروگرام سے 21ویں صدی میں بھارت کے لگاتار جدت اختیار کرتے رہنے کی ایک جھلک ملتی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعے بھارت نے یہ مثال پیش کی ہے کہ ٹکنالوجی کا صحیح استعمال انسانیت کی ترقی کے لیے کتنا انقلابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ یہ مہم جو آٹھ سال پہلے شروع ہوئی تھی بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو وسعت دے رہی ہے۔ ‘‘

وزیراعظم نے کہا’’وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جو ملک جدید ٹکنالوجی اختیار نہیں کرتا وقت اسے پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے۔ بھارت اس تیسرے صنعتی انقلاب کے دوران ایک متاثر ملک تھا لیکن آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ بھارت چوتھے صنعتی انقلاب  انڈسٹری 4.0 میں دنیا کی رہنمائی کر رہا ہے۔  وزیراعظم نے اس سلسلے میں قاعدانہ کردار ادا کرنے پر گجرات کو سراہا۔

آج سے دس سال پہلے کے حالات کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیدائش کے سرٹیفکیٹ ، بل کی ادائیگی ، راشن ، داخلوں ، نتائج اور بینکوں کے لیے قطاروں کی صورتحال بھارت میں آن لائن کام کاج شروع کر کے ان تمام قطاروں کو ختم کر دیا ہے۔  زندگی سرٹیفکیٹ، ریزرویشن  اور بینکنگ جیسی بہت سی خدمات قابل رسائی ہو گئی ہیں۔ اور ان میں تیزی آگئی ہے اور یہ کم خرچ ہو گئی ہیں۔پچھلے 8 برس میں اسی طرح ٹکنالوجی کے ذریعے فائدوں کی راست منتقلی کے ذریعے 23 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مستفیدین کے کھاتوں میں منتقل کیے جاچکے ہیں۔‘‘  اس ٹکنالوجی کی وجہ سے ملک کے دولاکھ 23 ہزار کروڑ روپے غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ چکے ہیں۔ انہوں نے بدعنوانی پر قابو پانے میں ڈیجیٹل انڈیا کے رول پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کی وجہ سے حکومت شہریوں کے گھروں اور فون تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1.25 لاکھ سے زیادہ کامن سروس سینٹر اور گرامین اسٹورز کی وزجہ سے ، ای کامرس  دیہی بھارت پہنچ رہا ہے۔ اسی طرح دیہی جائیدادوں کی دستاویزات ، ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔

عالمی وبا کے دوران ٹکنالوجی کے استعمال کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پچھلے 8 سال میں ڈیجیٹل انڈیا کی وجہ سے جو طاقت پیدا ہوئی ہے اس سے کورونا عالمی وبا سے لڑنے میں کافی زیادہ مدد ملی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ’’ہم نے کروڑوں روپے  ملک کی خواتین، کسانوں اور مزدوروں  کے بینک کھاتوں میں ایک ہی کلک میں منتقل کیے ہیں۔ ایک ملک ایک راشن کارڈ کی مدد سے ہم نے 80 کروڑ سے زیادہ عوام کو  مفت راشن یقینی بنایا ہے۔ ہم نے دنیا کا سب سے بڑا اور مؤثر ترین کووڈ ویکسینیشن پروگرام اور کووڈ راحت پر وگرام چلایا ہے۔اپنے کوون پلیٹ فارم کے ذریعے تقریباً 200 ویکسین لگائے گئے اور سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ ‘‘

مزید یہ کہ وزیراعظم نے کہا ’’بھارت کی فن ٹیک کوشش عوام کی طرف سے عوام کی اور عوام کے لیے صحیح معنوں میں ایک حل ہے۔ ٹکنالوجی اپنے اندر بھارت کی اپنی جو عوام کی طرف سے ہے ملک کے عوام نے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہے جو عوام کا ہے اس  کی وجہ سے ملک کے عوام کی رقوم کا لین دین آسان ہو گیا ہے جو عوام لیے ہے۔  عالمی سطح پر کیے جانے والے ڈیجیٹل لین دین کا 40 فیصد لین دین بھارت میں ہوتا ہے۔  وزیراعظم نےیہ بھی کہا کہ ہمارے ڈیجیٹل طریقۂ کار میں ایک معیار ہے ، حفاظت ہے اور جمہوری اقدار ہیں۔

وزیراعظم نے آنے والے چار پانچ برس میں انڈسٹریز 4.0 کےلیے 15-14 لاکھ لوگوں کو ہنرمند بنانے ، ان کی ہنرمندی کو جدید بنانے  اور انہیں دوبارہ ہنر سکھانے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ خواہ وہ خلاء ہو ، نقشہ بندی ہو ، ڈرون ہوں گیمنگ اور اینیمیشن ہو ، اس طرح کے کئی شعبے جن سے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا مستقبل تابناک بن رہا ہے اختراع کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ ان اسپیس اور نئی ڈرون پالیسی جیسی سہولتوں سے اس دہائی میں آنے والے برسوں میں بھارت کی ٹینیکل صلاحیت کو نئی توانائی ملے گی۔ ‘‘

وزیراعظم نےبتایا ’’آج بھارت الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کو اگلے 4-3 سال میں 300 ارب سے زیادہ مالیت تک لے جانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ بھارت چپ حاصل کرنے والے ملک سے چپ بنانے والا ملک بننا چاہتا ہے۔ بھارت میں سیمی کنڈکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیےبھارت میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ‘‘

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم اپنے اندر نئے پہلوؤں کو شامل کرتی رہے گی اور ملک کے شہریوں کے لیے خدمات انجام دیتی رہے گی۔

شروع کیے گئے اقدامات کی تفصیلات:

ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی سے بھارتی زبانوں میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل خدمات تک آسان رسائی حاصل ہو جائے گی۔ ان سہولیات میں آواز پر مبنی رسائی اور بھارتی زبانوں میں مواد تیار کرنے میں مدد بھی شامل ہے۔ بھارتی زبانوں کےلیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ، زبان سے متعلق ٹکنالوجی کے طریقے تیار کرنے میں کلیدی اختراع ، کثیر لسانی ڈیٹا سیٹ ہوں گے۔ ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی سے شہری بڑے پیمانے پر بھاشا دان نامی کراؤڈ سورسنگ پہل کے ذریعے ان ڈیٹا سیٹ کو تیار کرنے میں سرگرم ہوں گے۔

ڈیجیٹل انڈیا جینیسس (اختراعی اسٹارٹ اپس کے لیے اگلی نسل کی طرف سے مدد)  - بھارت کے دوسرے درجے اور تیسرے درجے کے شہروں میں اسٹرٹ اپس کے موقعے تلاش کرنے ، انہیں مدد دینے ،ان کو فروغ دینے اور ان کو کامیاب بنانے کےلیے گہری ٹکنالوجی پر مبنی ایک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم ہے۔ اس اسکیم کےلیے 750 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انڈیا اسٹیک ڈاٹ گلوبل – آدھار ، یو پی آئی، ڈیجی لاکر، کوون ویکسین پلیٹ فارم، گورنمنٹ کے ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، دکشا پلیٹ
 فارم اور آیوشمان بھارت  ڈیجیٹل ہیلتھ مشن جیسے انڈیا اسٹیک کے تحت عمل میں لائے جانے والے بنیادی پروجیکٹوں کی ایک عالمی ریپوزیٹری ۔ عالمی
عوامی ڈیجیٹل اشیا کی اس  ریپوزیٹری کی بھارت کی اس پیشکش سے  بھارت کو عوامی سطح پر ڈیجیٹل فارمیشن پروجیکٹوں کی تعمیر میں ایک قاعدانہ پوزیشن اختیار کرنے اور ان دیگر ملکوں کے لیے زبردست مددگار ثابت ہونے میں مدد ملے گی جو اس طرح کے ٹکنالوجی پر مبنی طریق کار کی ضرورت محسوس کر رہےہیں۔

مائی اسکیم – خدمات کو تلاش کرنے سے متعلق ایک پلیٹ فارم ہے جس سے سرکاری اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس مقصد ایک ہی جگہ پر تلاش اور کھوج کا پورٹل دستیاب ہوتا ہے جہاں صارفین ان اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکتے ہیں جن کے وہ اہل ہیں۔ وہ شہریوں کے لیے میری پہچان بھی وقف کریں گے  - ون سٹیزن لاگن کے لیے ایک ہی بار میں سائنگ آن  (این ایس ایس او) کرنے کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے۔  یہ صارفین کے لیے تصدیق کرنے سے متعلق ایک سروس ہے جس میں کچھ اسناد سے آن لائن  کثیر اپلیکیشنز  یا خدمات تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

سی 2 ایس پروگرام کا مقصد بیچلرز ، ماسٹرز اور تحقیق کی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی ڈیزائننگ کے میدان میں ماہرا افراد کو تربیت دینے والا پروگرام ہے اور یہ پروگرام ملک میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں سرگرم اسٹارٹ اپس کے فروغ کو تیز رفتار بنانے کا کام کرتا ہے۔ یہ تنظیمی سطح پر ایک مدرس کا کام انجام دیتا ہے اور اداروں کو ڈیزائن کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ یہ بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کا ایک حصہ ہے جو سیمی کنڈکٹرز میں ایک مضبوط ڈیزائن نظام تیار کرتا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کے تحت گاندھی نگر میں 4 سے 6 جولائی تک تقریب کی جگہوں پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ اس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کی سالگرہ منائی جائے گی اور آدھار، یو پی آئی، کو ون ، ڈیجی لاکر وغیرہ جیسے عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کارکردگی انجام دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ اس میں عالمی سطح پر عوام کو بھارت کی ٹکنالوجی کی مہارت کی نمائش کرنے ، متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر اشتراک اور تجارت کے موقعے تلاش کرنے نیز اگلی نسل کے لیے ٹکنالوجی کے موقعے فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس  میں پروگرام میں اسٹارٹ اپس ، حکومت ، صنعت اور ماہرین تعلیم  کی سرکردہ شخصیتیں حصہ لیں گی ۔ 200 سے زیادہ اسٹالز پر ڈیجیٹل میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں  ایسے ڈیجیٹل طریقے کار کی نمائش کی جائے گی، جن سے زندگی میں مزید آسانی پیدا ہو اور ایسے طریقۂ کار بھی ظاہر کیے جائیں گے جن سے بھارتی یونیکارنس اور اسٹارٹ اپس کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا ویک میں 7 سے 9 جولائی تک ورچوئل وسیلے سے انڈیا اسٹیک نالج ایکسچینج بھی منعقد کیا جائے گا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi