وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی 2021 کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کیا۔ ملاقات کے دوران صنعتی رہنماؤں نے پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے رُخ پر وزیراعظم کے عزم کو سراہا۔ میٹنگ کے موضوع ’انڈیا ایٹ 75: حکومت اورتجارت دونوں کی آتم نربھر بھارت کے لئے سرگرمی‘ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں پر قابو پانے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے، مالیاتی شعبے کو زیادہ متحرک بنانے، ہندستان کی تکنیکی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے آراء اور تجاویز پیش کیں۔ اس کا مقصد منجملہ اور چیزوں کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں قائدانہ مقام حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی آئی کا یہ اجلاس 75 ویںیوم آزادی کے موقع پر آزادی کے امرت مہوتسوو کے درمیان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قراردادوں اور ہندوستانی صنعت کے نئے اہداف کے لیےیہ بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصار ہندستان کی مہم کی کامیابی کی بڑی ذمہ داری ہندستانی صنعتوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی وبائی کے دوران صنعت کی بھالی کی تعریف کی۔
جناب مودی نے صنعتوں سے کہا کہ وہ ہندستان کی ترقی اور اس کی صلاحیتوں کے لئے اعتماد کے ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ موجودہ حکومت کے نقطہ نظر میں تبدیلی اور موجودہ سیٹ اپ کے کام کرنے کے طریقوں میں تبدیلی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آج کا نیا ہندوستان نئی دنیا کے ساتھ ہمقدمی کے لئے تیار ہے۔ ہندستان جوکبھی غیر ملکی سرمایہ کاری سے خائف رہا کرتا تھا، آج ہر قسم کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کر رہا ہے۔ اسی طرح سرمایہ کاروں میں مایوسی پیدا کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکس پالیسیوں کی جگہ وہی ہندوستان دنیا کے انتہائی مسابقتی کارپوریٹ ٹیکس اورفیس لیس ٹیکس نظام پر فخر کر سکتا ہے۔ ماضی کی لال فیتہ شاہی کی جگہ کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح مزدوری سے متعلق قوانین کو 4 لیبر کوڈز میں منطقی بنانا۔ زراعت کو ، جسے محض ایک ذریعہ معاش سمجھا جاتا تھا ، اصلاحات کے ذریعے منڈیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہندستان میں ریکارڈ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بھی اس وقت اعلیٰ سطح پر ہیں۔
ایک وقت تھا جب غیر ملکی بہتر کا مترادف جیسا تھا۔ بڑے بڑے صنعتکار اس طرح کی نفسیات کے نتائج کو سمجھتے ہیں۔ حالات اتنے خراب تھے کہ بڑی محنت سے تیار کردہ دیسی برانڈز کو بھی غیر ملکی ناموں سے مشتہر کیا جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آج ہندستان میں بننے والی مصنوعات پر ہم وطنوں کا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر ہندستانی ہندستان میں بنی ہوئی مصنوعات کو اپنانا چاہتا ہے حالانکہ ان مصنوعات کو بنانے والی کمپنی ضروری نہیں کہ ہندوستانی ہو۔
وزیر اعظم نے آج کہا کہ جب ہندستانی نوجوان میدان میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں حسب سابق ہچکچاہٹ نہیں ہوتی۔ وہ محنت کرنا چاہتے ہیں ، جوکھم اٹھانا چاہتے ہیں اور نتائج سامنے لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان محسوس کر رہے ہیں کہ اس جگہ سے ہمارا تعلق ہے۔ اسی طرح کا اعتماد آج ہندستان کی نئی صنعتوں میں ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج ہندستان میں 60 یونیکورن ہیں، 6-7 سال پہلے کوئی 3-4 یونیکورن تھے۔ ان 60 یونیکورنوں میں سے 21 گزشتہ چند مہینوں کے دوران سامنے آئے۔ یہیونیکورن شعبہ جاتی تنوع کے ساتھ ہندستان میں ہر سطح پر تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان نئیصنعتوں کے لیے سرمایہ کاروں کا ردعمل زبردست رہا ہے اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہندستان کے پاس ترقی کے غیر معمولی مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری صنعت پر ملک کے اعتماد کا نتیجہ ہے کہ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہورہی ہے اور زندگی گزارنے میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کمپنیز ایکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کو اس کی مناسب مثال قرار دیا۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ حکومت مشکل اصلاحات کی متحمل ہے کیونکہ اس حکومت کیلئے اصلاحات کا تعلق عہد سے ہے مجبوری سے نہیں۔ پارلیمانی اجلاس کے دوران کئے جانے والے اقدامات مثلاًفیکٹرنگ ریگولیشن ترمیمی بل سے چھوٹے کاروباریوں کو قرضے لینے میں سہولت ہوگی۔ ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن ترمیمی بل چھوٹے ڈپازیٹروں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کی کوششوں کو استحکام ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو سدھار کر حکومت نے ماضی رُخی ٹیکس نظام کو ترک کیا۔ صنعتوں کی جانب سے اس اقدام کی ستائش کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس قدم سے حکومت اور صنعت کے درمیان اعتماد مستحکم ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک میں وہ حکومت ہے جو ملک کے مفاد میں بڑے سے بڑا جوکھم اٹھانے کو تیار ہے۔ انہوں نے پُرزور الفظ میں کہا کہ جی ایس ٹی صرف اس وجہ سے اتنے برسوں تک اٹکا رہا کیونکہ گذشتہ حکومتوں نے سیاسی خطرہ مول لینے کی ہمت نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف جی ایس ٹی پر عمل کر رہے ہیں بلکہ ہم نے جی ایس ٹی کی ریکارڈ وصولیابی کی ہے۔
CII की ये बैठक इस बार 75वें स्वतंत्रता दिवस के माहौल में, आज़ादी के अमृत महोत्सव के बीच हो रही है।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
ये बहुत बड़ा अवसर है, भारतीय उद्योग जगत के नए संकल्पों के लिए, नए लक्ष्यों के लिए।
आत्मनिर्भर भारत अभियान की सफलता का बहुत बड़ा दायित्व, भारतीय उद्योगों पर है: PM @narendramodi
आज का नया भारत, नई दुनिया के साथ चलने के लिए तैयार है, तत्पर है।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
जो भारत कभी विदेशी निवेश से आशंकित था, आज वो हर प्रकार के निवेश का स्वागत कर रहा है: PM @narendramodi
आज स्थिति तेज़ी से बदल रही है।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
आज देशवासियों की भावना, भारत में बने प्रॉडक्ट्स के साथ है।
कंपनी भारतीय हो, ये जरूरी नहीं, लेकिन आज हर भारतीय, भारत में बने प्रॉडक्ट्स को अपनाना चाहता है: PM @narendramodi
एक समय था जब हमें लगता था कि जो कुछ भी विदेशी है, वही बेहतर है।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
इस psychology का परिणाम क्या हुआ, ये आप जैसे industry के दिग्गज भलीभांति समझते हैं।
हमारे अपने brand भी, जो हमने सालों की मेहनत के बाद खड़े किए थे, उनको विदेशी नामों से ही प्रचारित किया जाता था: PM @narendramodi
आज भारत के युवा जब मैदान में उतरते हैं, तो उनमें वो हिचक नहीं होती।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
वो मेहनत करना चाहते हैं, वो रिस्क लेना चाहते हैं, वो नतीजे लाना चाहते हैं।
Yes, We belong to this place- ये भाव आज हम अपने युवाओं में देख रहे हैं।
इसी प्रकार का आत्मविश्वास आज भारत के Startups में है: PM
हमारी industry पर देश के विश्वास का ही नतीजा है कि आज ease of doing business बढ़ रहा है, और ease of living में इजाफा हो रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
Companies act में किए गए बदलाव इसका बहुत बड़ा उदाहरण हैं: PM @narendramodi
आज देश में वो सरकार है जो राष्ट्र हित में बड़े से बड़ा risk उठाने के लिए तैयार है।
— PMO India (@PMOIndia) August 11, 2021
GST तो इतने सालों तक अटका ही इसलिए क्योंकि जो पहले सरकार में वो political risk लेने की हिम्मत नहीं जुटा पाए।
हमने न सिर्फ GST लागू किया बल्कि आज हम record GST collection होते देख रहे हैं: PM