وزیراعظم نریندر مودی نے آج سڈنی میں آسٹریلیا کی چوٹی کی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بزنس گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔
شرکت کرنے والے سی ای اوز نے اسٹیل، بینکنگ، توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی معروف کمپنیوں کی نمائندگی کی۔ گول میز کانفرنس میں آسٹریلیا کی چند معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کاروبار میں آسانی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کردہ متعدد اقتصادی اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا۔ ان میں بنیادی ڈھانچے سے رابطے کے منصوبوں کے لیے مربوط نقطہ نظر کے لیے مشن گتی شکتی؛ جن دھن،آدھار،موبائل تثلیث؛ قومی تعلیمی پالیسی ہائیڈروجن مشن ؛ 2050 پی ایل آئی اسکیم؛ خلائی اور جغرافیائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا آغاز؛ طبی آلات کی مینوفیکچرنگ کی نئی پالیسی؛ آیوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے سی ای اوز کو دعوت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، فن ٹیک، ٹیلی کام، سیمی کنڈکٹر، خلائی، قابل تجدید توانائی بشمول گرین ہائیڈروجن، تعلیم، فارما، طبی آلات کی مینوفیکچرنگ، کان کنی، ٹیکسٹائل، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ سمیت بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھارت کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
وزیراعظم نے سی ای اوز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کریں۔
Interacted with top CEOs during the business roundtable in Sydney. Elaborated on the business opportunities in India and the reform trajectory of our Government. Invited Australian businesses to invest in India. pic.twitter.com/vxxCY3P5ez
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2023