وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویانا میں ان کے اعزاز میں بیرون ملک مقیم  افراد  کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر کمیونٹی کی جانب سے ان کا خصوصی گرمجوشی اور تپاک  سے استقبال کیا گیا۔ آسٹریا کے وفاقی وزیر محنت اور معیشت عزت مآب جناب مارٹن کوچر نے بھی کمیونٹی کے اجتماع میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ملک بھر سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔

 

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دونوں دوست ممالک سفارتی تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں، یہ واقعی اہمیت کا حامل  ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ جمہوری اقدار اور تکثیری اخلاقیات کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے حالیہ ہندوستانی انتخابات کی وسعت، پیمانے اور کامیابی پر روشنی ڈالی، جہاں ہندوستان کے عوام نے تسلسل کے لیے ووٹ دیا، اور انھیں تاریخی تیسری مدت کے لیے مینڈیٹ دیا۔

 

وزیر اعظم نے پچھلے 10 برسوں میں ملک کی طرف سے حاصل کی گئی تبدیلی کی پیشرفت کے بارے میں بات کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان مستقبل قریب میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا، جو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک - وکشٹ بھارت  بننے کے راستے پر گامزن ہے۔  انہوں نے بتایا  کہ  ہندوستان کی اعلی ترقی کی رفتار اور عالمی سطح پر معروف اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ،آسٹریا ہندوستان کی شراکت داری میں کیسے سبز ترقی اور اختراع میں مہارت حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے ہندوستان کے ایک ‘‘وشوا بندھو’’ ہونے اور عالمی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی بات کی۔انھوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ  مادر وطن کے ساتھ اپنے ثقافتی اور جذباتی رشتوں کو پروان چڑھاتے رہیں، چاہے وہ اپنے نئے وطن میں خوشحال ہوں۔ اس تناظر میں انہوں نے ہندوستانی فلسفے، زبانوں اور فکر میں گہری فکری دلچسپی کا ذکر کیا جو آسٹریا میں صدیوں سے موجود ہے۔

 

آسٹریا  میں تقریباً 31000 ہندوستانی  تارکین وطن  آباد  ہیں۔ ہندوستانی باشندے بنیادی طور پر صحت کی دیکھ بھال اور دیگر شعبوں اور اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی اداروں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد پر مشتمل ہیں۔ آسٹریا میں تقریباً 500 ہندوستانی طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”