’’ہندوستان نے گلوبل ساؤتھ کے بہت سے ممالک سمیت 100 سے زیادہ ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی تقریباً 300 ملین خوراکیں بھیجی ہیں‘‘
’’ہندوستان کی روایتی حکمت کہتی ہے کہ بیماری کی عدم موجودگی اچھی صحت کے مترادف نہیں ہے‘‘
’’ہندوستان کے قدیم صحیفے ہمیں دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھنا سکھاتے ہیں‘‘
’’ہندوستان کی کوششوں کا مقصد صحت کو آخری میل تک پہنچانا ہے‘‘
’’ہندوستان کے تنوع کے پیمانے کے ساتھ کام کرنے والا نقطہ نظر، دیگر اقوام کے لیے بھی ایک فریم ورک بن سکتا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں صحت سے متعلق عالمی اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وہاں موجود تمام لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور عالمی ادارہ صحت کو 75 سال تک دنیا کی خدمت کا تاریخی سنگ میل مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈبلیو ایچ او اگلے 25 سالوں کے لیے اہداف مقرر کرے گا جب وہ 100 سال کی سروس تک پہنچ جائے گا۔

صحت کی دیکھ بھال میں زیادہ تعاون پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے عالمی صحت کی ساخت میں ان خامیوں کو اجاگر کیا جو کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران سامنے آئی تھیں اور لچکدار عالمی نظام کی تعمیر اور عالمی صحت کی مساوات کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب مودی نے بین الاقوامی تعاون کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو اجاگر کیا اور بتایا کہ ملک نے کووڈ-19 ویکسین کی تقریباً 300 ملین خوراکیں 100 سے زیادہ ممالک کو بھیجی ہیں جن میں گلوبل ساؤتھ کے بھی کئی ممالک شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وسائل تک مساوی رسائی کی حمایت آئندہ برسوں میں ڈبلیو ایچ او کی اولین ترجیح ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان کی روایتی حکمت کہتی ہے کہ بیماری کی عدم موجودگی اچھی صحت کے مترادف نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آدمی کو نہ صرف بیماریوں سے پاک ہونا چاہیے بلکہ تندرستی کی طرف بھی قدم اٹھانا چاہیے۔ یوگا، آیوروید اور مراقبہ جیسے روایتی طریقوں کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ یہ صحت کے جسمانی، ذہنی اور سماجی پہلوؤں پر توجہ دیتا ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ڈبلیو ایچ او کا روایتی ادویات کے لیے پہلا عالمی مرکز ہندوستان میں قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ جوار (ملیٹ) کا بین الاقوامی سال جوار کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے قدیم صحیفے ہمیں دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھنا سکھاتے ہیں۔ انہوں نے جی 20 کے تھیم – ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کا ذکر کیا اور کہا کہ اچھی صحت کے لیے ہندوستان کا نظریہ ’ایک زمین، ایک صحت‘ ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا وژن صرف انسانوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ پورے ماحولیاتی نظام بشمول جانوروں، پودوں اور ماحولیات تک پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تب ہی صحت مند ہو سکتے ہیں جب ہمارا پورا ماحولیاتی نظام صحت مند ہو گا۔

صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی، رسائی اور قابل استطاعت کے سلسلے میں گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم – آیوشمان بھارت، صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اضافہ، اور ملک کے لاکھوں خاندانوں کو صفائی اور پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کرنے کی مہم کی مثالیں دیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہندوستان کی بہت سی کوششوں کا مقصد ملک میں صحت کو آخری میل تک پہنچانا ہے، وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ ایک ایسا نقطہ نظر جو ہندوستان کے تنوع کے پیمانے کے ساتھ کام کرتا ہے دیگر اقوام کے لیے بھی ایک فریم ورک بن سکتا ہے۔ جناب مودی نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اسی طرح کی کوششوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کی حمایت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے ڈبلیو ایچ او کی 75 سال کی کوششوں پر سب کے لیے صحت کو آگے بڑھانے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں درپیش چیلنجز کے لیے ڈبلیو ایچ او جیسے عالمی اداروں کا کردار اور بھی اہم ہوگا۔ وزیر اعظم نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستان ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کی ہر کوشش میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi