وزیراعظم نے اس موقع پر ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا
ملک قابل احترام گروؤ ں کی تعلیمات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے
سینکڑوں سالوں کی غلامی سے بھارت کی آزادی کو اس کےروحانی اور ثقافتی سفر سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا
اورنگ زیب کی ظالمانہ سوچ کے سامنے گرو تیغ بہادر جی نے ‘ہندکی چادر’ کی حیثیت سے کام کیا
ہم ‘نئے بھارت’ کی مخصوص فضا میں گرو تیغ بہادر جی کے آشیرواد کو ہر جگہ محسوس کرتےہیں
ہم گروؤں کی حکمت و دانائی اور برکتوں کی شکل میں ہر جگہ‘‘ ایک بھارت’’ کو دیکھتے ہیں
آ ج کا بھارت ، عالمی تنازعات کے دوران بھی مکمل استحکام کے ساتھ اس کے لئے کوشش کررہا ہے اور بھارت ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے بھی اتنا ہی مضبوط ہے

وزیراعظم    جناب نریندرمودی نے آج نئی دہلی میں لال قلعہ پر شری گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش  پرو کی تقریبات میں حصہ لیا۔  وزیراعظم نے شری  گرو تیغ بہادر  جی کو اظہار  عقیدت  پیش کیا۔وزیراعظم پوجا میں بیٹھے جبکہ 400 راگیوں نےشبد کیرتن پیش کیا۔  اس موقع پر سکھ قیادت  نے  وزیراعظم کو اعزاز سےنوازا ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کا بھی اجرا کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ گروؤں  کی کرپا  سے ملک ، قابل احترام گروؤں کی تعلیمات کے مطابق  آگے بڑھ رہا ہے۔  وزیراعظم نے گروؤں  کے قدموں میں احتراماً سر جھکایا۔  وزیراعظم نے لال قلعہ  کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ  اس نے گرو تیغ بہار جی کی شہادت  کا بھی مشاہدہ کیا  اور یہ قوم کی تاریخ  اور خواہشات اور امنگوں کا ایک عکاس  بھی رہا ہے۔ اس پس منظر میں آج  کا پروگرام  اس تاریخی  مقام پر بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ  سینکڑوں  سالوں کی  غلامی سے بھارت کی آزادی اور بھارت کی آزادی کو اس کے روحانی  اور ثقافتی سفر سے علیحدہ  نہیں کیا جاسکتا۔ یہی  وجہ ہے کہ  ملک ایک جیسے عزم کےساتھ ملکر  سری گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں پرکاش پرو اور آزادی کا امرت مہوتسو  منارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے گروؤں نے ہمیشہ  علم و دانائی اور حکمت اور روحانیت کے ساتھ ساتھ معاشرے  اور ثقافت کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ انہوں نے طاقت کو خدمت کا ایک ذریعہ  بنایا۔’’

  وزیراعظم نے کہا بھارت کی یہ سرزمین ، محض ایک ملک نہیں ہے، بلکہ یہ ہماری عظیم وراثت ہے اور عظیم روایت ہے۔ اسے ہمارے سادھو سنتوں اور گروؤ ں ے لاکھو سالوں کی تپسیا اور اس کے نظریات   کی خصوصیت کے ساتھ  پروان چڑھایا گیا ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ  نزدیکی  گرودوارہ شیش گنج  صاحب ، جو کہ گرو تیغ بہادر جی کی لافانی قربانی کی ایک علامت ہے۔ ہمیں گرو تیغ بہادر  کی قربانی سے متعلق  نہایت مذموم حرکت کی یاد دہانی کراتا ہے۔

 وزیراعظم نے ان افراد  کی مذہبی  شدت پسندی اور انتہائی  ظلم و ستم کا ذکر کیا جنہوں نے اس دور میں مذہب کے نام پر تشدد کا راستہ  اختیار کیا تھا۔  اس دور میں بھارت کے لئے اس کی شناخت کو بچانے کی غرض سے گرو تیغ بہادر  جی کی شکل میں ایک بڑی امید پیدا ہوئی ہے ۔ وزیراعظم   نے کہا  اورنگ زیب کی ظالمانہ  سوچ اور فکر  کے سامنے، گرو تیغ  بہادر  جی ، ایک چٹان کی طرح ‘ ہند کی چادر’ کے طور پر  ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔  گرو تیغ بہادر جی  کی قربانی کی بدولت بھارت کی بہت سی نسلوں کو اپنی ثقافت کے وقار اوراس کے احتراام کے تحفظ  کےمقصد سے جینے اور مرنے کی ترغیب  فراہم  کی بڑی بڑی طاقتیں منظر سے غائب ہوگئیں۔  جنا ب مودی نے زور دے کر کہا کہ آج ایک بار پھر  دنیا امید بھر ی نظروں اور توقعات  کے ساتھ  بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ‘‘ہم نے بھارت کی مخصوص  فضا میں ہر جگہ  گرو تیغ بہادرجی کے آشیرواد  کو محسوس کررہے ہیں۔

ملک  کے ہر کونے اور مقام پر گرو کے اثرات اور ان کی حکمت و دانا کی روشنی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے  وزیراعظم  نے کہا  گرونانک دیو جی   نے پورے  ملک  کو ایک دھاگے میں   پرو دیا تھا۔  گرو تیغ  بہادر جی کے عقیدت مند ہر جگہ ہیں۔ پٹنہ میں مقدس  پٹنہ  صاحب  اور دہلی میں  رکاب گنج صاحب   کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ ہم گروؤں کی حکمت و دانائی اور آشیرواد  کی شکل میں ہر جگہ  ایک بھارت دیکھتے  ہیں۔

 سکھ وراثت کو منانے کی غرض سے حکومت کی کوششوں کا سر سری تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو  نمایاں کیا کہ گزشتہ  سال میں ہی حکومت نے صاحب زادوں کی عظیم   قربانی کی یاد میں 26 دسمبر کو ویربال دوس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس کے علاوہ  حکومت سکھ روایت کی مقدس مقامات  کو جو منسلک کرنے کی غرض  سے مسلسل کوششیں بھی کررہی ہے۔ کرتار صاحب  کا انتظار ختم ہوچکا ہے اور حکومت کی بہت سی اسکیموں  کے ذریعہ   ان مقدس  مقامات  کی یاتراؤ ں  کو آسان اور قابل رسائی بنایا جارہا ہے۔  سودیش درشن اسکیم کے  تحت،  آنند پور  صاحب  اور امرتسر  سمیت بہت سے ممتاز  مقامات پر مشتمل  ایک زیارت کا سرکٹ  تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ  ہیم کنٹ صاحب کے مقام پر روپ وے  کا کام بھی جاری ہے۔ گرونانک صاحب کے نورانی ہالہ کے سامنے سرجھکاتے ہوئے جناب مودی نے کہا ‘‘ شری گرو گرنتھ صاحب جی’’ ہمارے لئے خود  سے آگاہ ہونے کی رہنمائی  فراہم کرتا ہے اور اس  کے ساتھ ساتھ یہ بھارت کی کثرت  میں وحدت اور تنوع اور اتحاد  کی زندہ جاوید  شکل بھی ہے۔  اسی لئے  جب افغانستان    میں بحران  پیدا ہوا  تو حکومت نے کوئی کسر نہیں  اٹھار رکھی اور گرو گرنتھ صاحب  کےمقدس  سوروپ  کو پورے  احترام  و عقیدت  کے ساتھ وطن واپس لایاگیا  تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  شہریت سےمتعلق  ترمیمی قانون کی بدولت  پڑوسی ملکوں سے آنے والے  سکھوں اور اقلیتوں کے لئے شہریت عطا کرنے کی راہ ہموار کردی گئی۔

بھارت کے فلسفے کےمرکزی حصے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا : ‘‘بھارت  نے کسی بھی ملک یا معاشرے کے لئے خطرہ درپیش نہیں کیا ہے۔ یہاں تک  کہ آج بھی ہم پوری دنیا کی فلاح  بہبود  کے بارے میں غوروفکر کرتے ہیں۔   جب ہم خودکفیل  بھارت کے بارے میں  بات کرتے ہیں تو ہم پوری دنیا کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہیں۔  آج کا بھارت ، عالمی تنازعات کے دوران بھی مکمل  استحکام کے ساتھ امن کے لئے کوشش کررہا ہے اور بھارت ملک کے دفاع اور سلامتی کےلئے بھی انتا ہی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے  سامنے وہ عظیم سکھ روایات میں جو گروؤں سے ہمیں ملی ہیں۔

‘‘نئی سوچ ، مسلسل او ر لگاتار  سخت محنت اور 100 فی صد لگن’’  یہ آج   بھی ہمارے سکھ معاشرے کی شناخت ہے۔ اور آزادی کا امرت مہوتسو کے دور میں یہ آج ملک کا عہد ہے۔ ہمیں اپنی شناخت  پر فخر ہونا چاہئے ۔ ہمیں مقامی   ہونے  پر فخر ہونا چاہئے ، ہمیں ایک خود کفیل بھارت بنانا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”