Steps are being taken to double farmers' income by 2022: PM
Our efforts are on modernizing the agriculture sector by incorporating latest technology: PM Modi
Govt is focussing on promoting agricultural technology-based startups: PM Modi

نئی  دہل۔28؍جنوری۔وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات میں گاندھی نگر کے مقام پر منعقدہ آلو سے متعلق تیسرے عالمی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس سلسلے کی پچھلی دو عالمی کانفرنسیں 1999  اور 2008 میں منعقد ہوئی تھیں۔ اس کانکلیو کا اہتمام  انڈین پوٹیٹو ایسوسی ایشن (آئی پی اے ) نے نئی دہلی کی زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل اور آئی سی اے آر – سینٹرل پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، شملہ اور لیما ، پیرو میں انٹرنیشنل پوٹیٹو سینٹر (سی آئی پی) کے تعاون سے کیا تھا۔

دنیا بھر کے سائنسداں آلواُگانے والے کسان اور دیگر ساجھیدار اس عالمی اجتماع کیلئے جمع ہوئے ہیں اور اس کا مقصد اگلے چند دنوں میں خوراک  اور تغذیے کی مانگ سے متعلق اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا  کہ تیسرے اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آلو سے متعلق کانفرنس ، زرعی نمائش  اور پوٹیٹو فیلڈ ڈے کا بیک وقت اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قابل تعریف کوشش ہے کہ 6000 کسان فیلڈ ڈے کے موقع پر کھیتوں کے دورے کے لئے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ آلو سے متعلق تیسرا عالمی اجتماع گجرات میں ہورہا ہے جو ملک میں آلو کی پیداوار اور پیداواریت کی سب سے بڑی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا  کہ بھارت میں پچھلے 11 برسوں میں آلو کے زیرکاشت رقبے میں تقریباً 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں سے 17فیصد اضافہ اکیلے گجرات میں ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پالیسی اقدامات اور فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس میں ریاست نے زراعت کے جدید طریقے اختیار کیے، مثلاً چھڑکاؤ اور ڈرپ والی آبپاشی ، کولڈ اسٹوریج کی بہترین سہولتیں اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری سے رابطہ۔ انہوں نے کہا کہ آج گجرات میں بڑی پوٹیٹو پروسیسنگ کمپنیاں واقع ہیں اور آلو کے زیادہ تر برآمدکار بھی گجرات میں ہی  ہیں۔ ان سب وجوہات سے گجرات ملک میں آلو کا ایک بڑا مرکز بن گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنا کرنے کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں اور حکومت کی  پالیسی کی کوششوں کا یہ نتیجہ ہے کہ بھارت دنیا میں بہت سے اناج اور خوراک کی دوسری چیزیں تیار کرنے والے تین اہم ملکوں میں شامل ہے۔ انہوں نے اُن اقدامات کا ذکر کیا جو ان کی حکومت ہر سطح پر خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی  صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے کررہی ہے۔ مثلاً اس سیکٹر کو 100فیصد راست غیرملکی سرمایہ کاری  کے لئے کھولنا اور پی ایم کسان سمپدا یوجنا کے تحت دوسرے ترقیاتی اقدامات۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس ماہ کے شروع میں براہ راست منتقلی کے ذریعے  چھ کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 12 ہزار کروڑ روپئے کی رقم منتقل کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ ذکر بھی کیا کہ ان کی حکومت کی ترجیح کسانوں اور صارفین کے درمیان بچولیوں اور دیگر لوگوں کو کم کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا زور زرعی ٹیکنالوجی پر مبنی  اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے پر ہے تاکہ اسمارٹ اور بالکل ٹھیک ٹھیک زراعت کیلئے کسانوں کے ڈاٹا بیس وغیرہ کو استعمال کیاجائے۔

وزیراعظم نے  کسانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین، ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت کے مختلف مسائل کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی برادری اور پالیسی سازوں کی  سب سے بڑی ذمہ داری یہ دیکھنا ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا یا تغذیہ بخش غذا سے محروم نہ رہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”