وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ری سائیکلنگ اور 'فضلے سے دولت' حاصل کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بنگلورو کے سینئر کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر دیپک کرشنامورتی اور ان کے بیٹے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
جناب مودی نے دوسروں سے اپیل کی کہ وہ بھی اسی طرح کی کوششیں کریں، جس سے ری سائیکلنگ اور ’فضلے سے دولت‘ حاصل کرنے کے بارے میں زیادہ بیداری پیدا ہوگی۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ ہر تعلیمی سال کے اختتام پر ان کا بیٹا بڑی محنت سے اپنی نوٹ بک سے کاغذ کی خالی شیٹس نکالتا ہے اور ڈاکٹر ان کی جلدبندی کرا لیتا ہے اور انہیں رف کام اور مشق کے لیے استعمال کرتا ہے۔
مذکورہ ڈاکٹر کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’یہ ایک اچھی ٹیم کی کوشش ہے،جس میں زندگی کی پائیداری کے لیے ایک بڑاپیغام پنہاں ہے۔ آپ کے بیٹے اور آپ کے لیے نیک خواہشات۔
میں دوسرے لوگوں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ اسی طرح کی کوششیں کریں جن سے ری سائیکلنگ اور’فضلے سے دولت ‘ حاصل کرنے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا ہو۔‘‘
A good team effort this is, with a larger message of sustainable living. Compliments to your son and you.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2023
Would urge others as well to share similar efforts, which will create greater awareness on recycling and ‘waste to wealth.’ https://t.co/c2wfdA2gA5