وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے ایک ٹوئٹ کا جواب دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزارت نے مطلع کیا تھا کہ 6 سال پہلے، علاقائی کنکٹی وٹی سے متعلق اسکیم (آر سی ایس)- اڑان کے تحت شملہ کو دہلی سے منسلک کرنے والی پہلی پرواز چلائی گئی تھی۔ آج 473 روٹس کے ساتھ، 74 فعال ہوائی اڈوں، ہیلی پورٹس اور آبی ایروڈرومس کی بدولت، بھارت کی شہری ہوابازی کے شعبے میں یکسر تبدیلی آگئی ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی شہری ہوابازی کے شعبے کے لئے گزشتہ 9 سال کایا پلٹ کردینے والے رہے ہیں۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہوائی اڈوں کو جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے، تیز رفتاری سے نئے ہوائی اڈے تعمیر کئے گئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں لوگ ہوائی جہازوں میں سفر کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:

’’ گزشتہ 9 سال، بھارت کی شہری ہوابازی کے شعبے کے لئے یکسر تبدیلی لانے والے رہےہیں۔ موجودہ ہوائی اڈوں کو جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے، نئے ہوائی اڈے تیز رفتار ی سے تعمیر کئے گئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں لوگ، ہوائی جہازوں میں سفر کررہے ہیں۔ کنکٹی وٹی میں کئے گئے اس اضافے کی بدولت، کامرس اور سیاحت کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے۔#UDANat6‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi