وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش میں منگلا گری کے ایمس میں باہری مریضوں کی مشاورت کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرنے پرایمس کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں من کی بات کے ایک پروگرام میں انہوں نے اس معاملے پر ایک ڈاکٹر اور ایک ایسے شخص کے ساتھ بات چیت کی تھی جس نے ٹیلی مشاورت سے فائدہ اٹھایا تھا۔
منگلاگری، آندھرا پردیش کے ایمس کے 10 لاکھ بیرونی مریضوں کی تشخیص کے بارے میں ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
"ادارے کی طرف سے ایک اچھی کامیابی۔ حالیہ #MannKiBaat پروگراموں میں سے ایک میں، میں نے اس مسئلے پر بات کی تھی جس میں ایک ڈاکٹر اور ایک ایسے شخص سے بات چیت بھی شامل ہے جس نے ٹیلی مشورے سے فائدہ اٹھایا تھا۔"
A good achievement by the institution. In one of the recent #MannKiBaat programmes I had discussed this issue including interaction with a doctor and someone who has benefitted from tele-consultations. https://t.co/6TeyQiAhZw https://t.co/44rhMrT2KA
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2023