وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ میناکشی چھتریہ کی ،خود کو نی- کشے متر کے طور پر از خود اندراج کرانے اور اپنی بجت سے ٹی بی کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ذکر اقدام کی ستائش کی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کے ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا:
‘‘قابل ذکر اقدام، جو ٹی بی سے پاک بھارت کے حصول کی کوششوں کو فروغ دے گا۔’’
Noteworthy gesture, which will boost the efforts towards achieving TB-free India. https://t.co/IAFh4k65Em
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2023