وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، رامسر سائٹس کی فہرست میں مزید 2 ویٹ لینڈس ،گجرات میں خجادیہ وائلڈ لائف سینگچری اور اترپردیش میں بخیرہ وائلڈ سائف سنیگچری ، کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ماحولیات ،جنگلات اور تبدیلی آب وہو ا کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کے ایک ٹویٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا :
‘‘ انتہائی شاندار خبر !
جنوبی ایشیا میں، ہندوستان میں رامسر سائٹس کا سب سے بڑا نیٹ ورک کا ہونا نباتات اور حیوانات کو تحفظ دینے اورفطرت کے ساتھ ہم آہنگی زندگی گزارنے کے لئے ہمارے شہریوں کے عہد کا اظہارکرتا ہے۔’’
Excellent news!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 3, 2022
India having the largest network of Ramsar Sites in South Asia manifests the commitment of our citizens to protect flora and fauna and live in harmony with nature. https://t.co/ux7B2pvUtF