وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی وفاقی صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن سے آج ٹیلی فون پر بات کی۔
صدر پوتن نے وزیر اعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات دی۔ وزیر اعظم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس اور ناٹو گروپ کے درمیان تنازعات کو صرف ایمانداری اور سنجیدہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے فوری طور پر تشدد بند کرنے کی اپیل کی اور اس بات کی اپیل کی کہ تمام فریقین سفارتی بات چیت اور تبادلہ خیال کا راستہ اختیار کرکے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔
یوکرین میں رہنے والے بھارتی شہریوں اور خاص طور سے بھارتی طلبا کی سلامتی کے بارے میں وزیر اعظم نے روسی صدر کو آگاہ کرایا اور یہ اطلاع بھی دی کہ بھارتی سفارتی حکام ان سب کے یوکرین سے بحفاظت نکلنے اور بھارت لوٹنے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔
دونوں لیڈران نے اس بات پر رضا مندی کا اظہار کیا کہ ان کے افسر اور سفارتی ٹیمیں آپسی مفاد کے باہمی دلچسپی کے حالات کے معاملات پر باقاعدہ رابطہ بنائے رکھیں گے۔