دسمبر۔ مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر جناب محمد نشید نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب محمد نشید راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر کی مشترکہ دعوت پر ہندوستان آئے ہیں۔
جناب محمد نشید کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلق ہند- مالدیپ تعلقات کے کلیدی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اپنے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ جناب محمد نشید کے موجودہ دورۂ ہند سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان رابطوں اور دوستانہ مراسم کو مزید مستحکم کرے گا۔
وزیر اعظم نے پچھلے سال ماہ جون میں اپنے سفر مالے کا ذکر کرتے ہوئے جناب نشید کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر موصوف کی قیادت سے مالدیپ میں جمہوریت کو مضبوطی اور استحکام حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ہندوستان کی اس عہد بستگی کا بھی اعادہ کیا کہ ایک مستحکم، خوشحال اور پرامن ایسے مالدیپ کے لئے مالدیپ کی سرکار کے ساتھ ہندوستان اپنا تعاون اور کوششیں جاری رکھے گا، جہاں دوست دار ملک مالدیپ کے لوگوں کے عزائم کی خوش اسلوبی کے ساتھ پورے ہوسکیں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خیرمقدمی تقریر کے جواب میں عوامی مجلس کے اسپیکر جناب محمد نشید نے ہند- مالدیپ تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوششوں کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔پچھلے سال مالدیپ میں نئی سرکار کی قیام کے بعد سے ہند – مالدیپ تعلقات کے استحکام کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششیں مسلسل جاری رہی ہیں۔ جناب محمد نشید نے اس بات کے لئے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ مالدیپ کے عوام کے لئے مالدیپ کی ترقی کے لئے ہندوستان کا تعاون خوش آئند رہا ہے۔ انھوں نے اپنے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ مالدیپ کی سرکار ہندوستان کو ترجیح و اوّلیت دینے کی پالیسی جاری رکھے گی اور پارلیمانی وفد کے دورے سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی میں مزید اضافہ ہوگا۔