Quoteمندوبین نے وزیر اعظم کو گورودوارہ شری بالا صاحب جی کا پرساد اور آشیرواد پیش کیا ، اس گورودوارے نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا تھا
Quoteمندوبین نے وزیر اعظم کے سر پگڑی باندھ کر اور سروپا پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا
Quoteمندوبین نے سکھ برادی کے اعزاز اور ان کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں وزیر اعظم کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر انجام دی گئیں پہل قدمیوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مار گ پر سکھوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

دہلی کے گورودوارہ شری بالا صاحب جی نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا تھا۔ 15 ستمبر کو شروع ہوا یہ ’اکھنڈ پاٹھ‘ 17ستمبر کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے دن اختتام کو پہنچا۔ سکھ وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں گورودوارے کا پرساد اور آشیرواد پیش کیا۔

میٹنگ کے دوران، سکھ وفد نے پگڑی باندھ کر اور سروپا پیش کرکے وزیر اعظم کو اعزاز بخشا۔ وزیر اعظم کی طویل العمری اور اچھی صحت کے لیے ارداس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفد نے سکھ برادری کے اعزاز اور فلا ح و بہبود کے لیے وزیر اعظم کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر انجام دی گئیں پہل قدمیوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ذریعہ انجام دی گئیں  متعدد کوششوں کو یاد کیا جن میں 26 دسمبر کو ’’ویر بال دیوس‘‘ قرار دینا، کرتارپور صاحب گلیارے کو ازسر نو کھولنا، گورودواروں کے زیر اہتمام  لنگروں سے جی ایس ٹی ہٹانا، گورو گرنتھ صاحب کے نسخوں کو افغانستان سے بھارت لانے کو یقینی بنانا، وغیرہ جیسی کوششیں شامل ہیں۔

سکھ مندوبین میں آل انڈیا کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے صدر جناب ترویندر سنگھ مارواہ؛ آل انڈیا کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے ورکنگ پریزیڈنٹ جناب ویر سنگھ؛ کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے دہلی کے صدر جناب نوین سنگھ بھنڈاری؛ گورودوارہ سنگھ سبھا کے صدر جناب ہربنس سنگھ؛ اور گورودوارہ سنگھ سنگھ سبھا کے ہیڈ گرنتھی جناب راجندر سنگھ شامل تھے۔

 

  • Ashok bhai dhadhal September 07, 2024

    Jai ma bharti
  • kumarsanu Hajong September 05, 2024

    delegation Bharat
  • Ranjeet Kumar September 27, 2022

    nmo
  • Chowkidar Margang Tapo September 26, 2022

    namo namo namo namo namo
  • Sanjay Kumar Singh September 26, 2022

    Jai Shri Ram
  • शिवानन्द राजभर September 26, 2022

    जय माता दी
  • Jayantilal Parejiya September 25, 2022

    Jay Hind 3
  • Chowkidar Margang Tapo September 25, 2022

    Jai jai jai jai shree ram
  • SRS RSS SwayamSewak September 25, 2022

    यहाँ जीना है तो नींद में भी पैर हिलाते रहिये, वर्ना दफ़न कर देगा ये शहर मुर्दा समझकर..!
  • Ranjeet Kumar September 24, 2022

    jay sri ram
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
RSS is banyan tree of India's Immortal culture, says PM Modi

Media Coverage

RSS is banyan tree of India's Immortal culture, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر30 مارچ 2025
March 30, 2025

Citizens Appreciate Economic Surge: India Soars with PM Modi’s Leadership