نئیدہلی18  جنوری  ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اور ازبیکستان کے صدر عزت مآب  جناب شوکت مرزیا یوف نے 18 جنوری  2019 کو   وائبریٹ گجرات گلوبل سمٹ 2019   کے موقع  پر  ایک دو فریقی  ملاقات کی ۔ جناب مرزیایوف   ازبیکستان کے  ایک اعلیٰ سطحی وفد کے قائدکی حیثیت سے  اپنے وفدکے ہمراہ 17  جنوری کو احمد آباد پہنچے تھے۔ گجرات کے گورنر جناب او پی کوہلی نے جنا ب شوکت مرزیایوف کا استقبال کیا۔   صدر ازبیکستان کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جناب شوکت مرزیایوف اور ان کے وفد کا گجرات آمد پر پرجوش خیر مقدم کیا ۔ 30 ستمبر 2018  کو جناب مرزیا یوف کے   سرکاری دورہ ہند کی یاددلاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے   صدرازبیکستان کے سابقہ سفرہند کے دوران ازبیکستان کی ریاست اندی جان  اور گجرات کے درمیان   تعاون  پر مفاہمتی عرضداشت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ازبیکستان کے وفد نے  اندی جان کے علاقے کے گورنر کی موجودگی لائق ستائش ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر مرزیایوف کے  اس دورہ ہند کے نتیجے میں  ہندوستان اور ازبیکستان کے درمیان ریاست سے ریاست   کے درمیان تعاون   کی صورت میں   گجرات اور اندی جان  کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت سے دونوں ریاستوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیر اعظم نے    12-13  جنوری 2019  کو ازبیکستان کے شہر سمر قند میں  وزرائے خارجہ کی سطح کے پہلے ہند-وسطی ایشیا مذاکرات کی حمایت کرنے کے لئے جناب مرزیا یوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں متعدد اہم فیصلے لئے گئے  اور افغانستان میں امن اور ترقی کی حمایت کا اعلان کیا گیاتھا ۔

اس کے جواب میں  صدر ازبیکستان  موصوف  نے  وائبرینٹ  گجرات گلوبل سمٹ 2019  میں شرکت کی دعوت کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ  ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ازبیکستان    میں   ہندوستانی سرمایہ کاروں کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جاتی ہے اور آئی  ٹی، تعلیم  ،فارماسیوٹیکل ، ہیلتھ کئیر اور ایگری بزنس   وہ ترجیحی شعبے ہیں جن میں  ازبیکستان ، ہندوستان سے متوقع باہمی تعاون کا خواہاں ہے ۔  صدر موصوف نے وزیر اعظم کو پہلے ہندوسطی ایشیا مذاکرات کے کامیاب نتائج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وسطی ایشیا پر ہندوستان کے مثبت اثرات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔

اس موقع پر دونوں لیڈروں  نے  حکومت ہند کے محکمہ ایٹمی توانائی  اور جمہوریہ ازبیکستان کی نوووئی   منرلز اینڈ میٹلرجیکل    کمپنی کے درمیان ، ہندوستان کی   توانائی کی ضروریات کے لئے  خام یورینیم کنسنٹریٹ   کی طویل مدتی  سپلائی  کے معاہدے   کی دستاویز  کے باہمی تبادلے کا مشاہدہ کیا ۔ اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے  ایکسپورٹ – امپورٹ بینک آف انڈیا   کے اور حکومت  ازبیکستان کے درمیان    200  ملین امریکی ڈالر کے قرض  کے معاہدے پر دستخط کئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا ۔ یہ سرمایہ ازبیکستان  میں  ہاؤسنگ اور سماجی ڈھانچہ جاتی  سہولیات کے پروجیکٹس کو  مالیہ

 

کی فراہمی کی غرض سے کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ  صدر ازبیکستان جناب شوکت  مرزیایوف کےسفر

گجرات کے دوران  ازبیکستان کو 200  ملین امریکی ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar

Media Coverage

'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister remembers Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary
January 03, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembered the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary today. Shri Modi remarked that she waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance.

In a post on X, Shri Modi wrote:

"Remembering the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary! She waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance. She inspired generations to stand against oppression and fight for freedom. Her role in furthering women empowerment is also widely appreciated."