وزیر اعظم نریندر مودی نے عزت مآب ڈاکٹر سری سری سری شیو کمار سوامی گالو کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’عالی جناب ڈاکٹر سری سری سری شیو کمار سوامی گالو نے اپنی پوری زندگی عوام اور بالخصوص غریب اور کمزور طبقے کے عوام کے لئے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے غریبی، بھوک اور سماجی نا انصافی جیسی برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا تھا۔میں ان کی موت کے سانحے پر پوری دنیا میں آباد ان کے بے شمار عقیدت گزاروں کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں‘‘

جناب مودی نے کہا کہ عزت مآب ڈاکٹر سری سری سری شیو کمار سوامی گالو کمزور طبقات کے لئے بہتر حفظانِ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرفہرست اور پیش پیش رہے۔ انہوں نے درد مند خدمات، روحانیت اور غریب اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کے تحفظ کی ہماری بہترین روایات کی نمائندگی کی۔

وزیر اعظم نے عالی جناب ڈاکٹر سری سری سری شیو کمار سوامی گالو کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سری سدا گنگا مٹھ میں حاضری اور عزت مآب ڈاکٹر سری سری سری شیو کمار سوامی گالو کا آشیرواد حاصل کرنے کی خوش نصیبی حاصل رہی ہے۔ آج وہاں جو سماجی خدمات انجام دی جا رہی ہیں وہ انتہائی غیر معمولی اور ناقابل تصور حد تک بڑے پیمانے کی ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'Nano drones, loiter munitions and more': How India is enhancing special forces capabilities

Media Coverage

'Nano drones, loiter munitions and more': How India is enhancing special forces capabilities
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM reflects on the immense peace that fills the mind with worship of Devi Maa in Navratri
April 01, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today reflected on the immense peace that fills the mind with worship of Devi Maa in Navratri. He also shared a Bhajan by Pandit Bhimsen Joshi.

He wrote in a post on X:

“नवरात्रि पर देवी मां की आराधना मन को असीम शांति से भर देती है। माता को समर्पित पंडित भीमसेन जोशी जी का यह भावपूर्ण भजन मंत्रमुग्ध कर देने वाला है…”