نئیدہلی،12جنوری،2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ملک کے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاست میں بے لوث ہوکر اور تعمیری انداز سے اپنا کردار ادا کریں۔ آج دوسرے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کی  اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست بامعنی تبدیلی لانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور  ہر دوسرے شعبے کی طرح نوجوانوں کی موجودگی سیاست میں بھی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ آج  ایماندار لوگوں کو خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے، انھیں  سیاست کے پرانے طریقے کو تبدیل کرنے کا موقع مل رہا ہے جو بے اصولی سرگرمیوں سے عبارت تھی۔ آج دیانتداری اور کارکردگی وقت کی ضرورت بن گئی ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم نے موروثی سیاست پر بڑی تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن لوگوں پر ایک بوجھ بن گیاہے جن کا ترکہ کرپشن تھا۔ ملک دیانتداری کو خاندانی روابط  پر ترجیح دے رہا ہے اور  امیدوار بھی یہ سمجھنے لگے ہیں کہ اہمیت صرف اچھے کام کی ہے۔

انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خاندانی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ موروثی سیاست جمہوری نظام میں عدم صلاحیت اور آمریت کو بڑھاوا دیتی ہے کیونکہ یہ مورث پسند اپنی خاندانی سیاست کو  اور سیاست میں خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ’’آج  خاندانی نام کی بیساکھی کے ذریعے انتخاب جیتنے کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے لیکن خاندانی سیاست کا بگاڑ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ خاندانی سیاست سے قوم کو پہلے رکھنے کی بجائے اپنے آپ کو اور خاندان کو  آگے رکھا جاتا ہے۔ یہ بھارت میں سماجی کرپشن کی ایک بڑی وجہ ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے  نوجوانوں پر زور دیاکہ  وہ سیاست میں آئیں کیونکہ ان کے سیاست میں داخلے سے خاندانی سیاست کا سلسلہ یقینی طور پر ختم ہوجائے گا۔ جناب مودی نے کہا ’’ہماری جمہوریت کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ سیاست میں شامل ہوں۔ آپ کے سامنے سوامی وویکانند کی صورت میں ایک عظیم رہنما موجود ہے۔ اوراگر  ان کے فیضان سے  ہمارے نوجوان سیاست میں شامل ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا‘‘۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.