وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں کے دوران 10 ایم ایئر پسٹل مردوں کی ٹیم کو شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شوٹر سربجوت سنگھ، ارجن سنگھ چیما اور شِوا نروال نے اپنی درستگی اور مہارت کے ساتھ پورے ملک کو فخر کا احساس کرایا ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’ایشیائی کھیلوں کے دوران ہماری 10 ایم ایئر پسٹل مردوں کی ٹیم کے ذریعہ شوٹنگ کے مقابلے میں ایک اور طلائی تمغہ جیتا گیا! سربجوت سنگھ، ارجن سنگھ چیما اور شِوا نروال نے اپنی درستگی اور مہارت کے ساتھ پورے ملک کو فخر کا احساس کرایا ہے۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘
Another Gold in Shooting by our remarkable 10m Air Pistol Men's team at the Asian Games! Sarabjot Singh, Arjun Singh Cheema and Shiva Narwal have made the entire nation proud with their precision and skill. I congratulate them and wish them the very best for their future… pic.twitter.com/832D0UEl39
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2023