وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترمہ روہنی گوڈبولے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے محترمہ گوڈبولے کی ایک پیش رو سائنس داں اور اختراع کار کے طور پر ستائش کی، جو سائنس کی دنیا میں خواتین کے لیے ایک مضبوط آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں روہنی گوڈبولے کی کوششیں مستقبل کی پیڑھیوں کی رہنمائی میں مدد فراہم کریں گی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے لکھا:
’’روہنی گوڈبولے جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ وہ ایک پیش رو سائنس داں اور اختراع کار تھیں، اور سائنس کی دنیا میں خواتین کے لیے ایک طاقتور آواز تھیں۔ تعلیمی میدان میں ان کی کوششیں آئندہ پیڑھیوں کو رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔ ان کے کنبے اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
Pained by the passing away of Rohini Godbole Ji. She was a pioneering scientist and innovator, who also was a strong votary of more women in the world of science. Her academic efforts will continue to guide the coming generations. Condolences to her family and admirers. Om… pic.twitter.com/CC9RhnQ964
— Narendra Modi (@narendramodi) October 25, 2024