نئی دہلی،24 اگست / وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور  رہنما ارون جیٹلی کے انتقال پر تعزیت  کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا، "ارون جیٹلی جی غیر معمولی سیاستدان، دانشور اور قانون داں تھے۔ وہ ایک صاف گو رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کو مستحکم کرنے  میں نمایاں کردار ادا کیا۔  ان  کی رحلت  نہایت افسوسناک ہے۔  میں نے ان کی اہلیہ سنگیتا جی اور بیٹے روہن سے بات کی ہے اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  اوم شانتی۔

ارون جیٹلی، زندگی سے بھر پور، حاضر  جواب، مزاح پسند اور کرشماتی  شخصیت کے حامل تھے، معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کے  لیے ہر دل عزیز تھے۔  وہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل  تھے،   وہ ہندوستان کے آئین، تاریخ، حکومتی پالیسی، حکمرانی اور انتظامیہ کے بارے میں گہرا علم رکھتے تھے۔

اپنی طویل سیاسی زندگی کے دوران، ارون جیٹلی جی نے متعدد وزارتوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، انھو ں نے ہندوستان کی معاشی ترقی، ہماری دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے، عوام دوست قانون سازی اور دیگر  ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے  کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

بی جے پی اور ارون جیٹلی کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ تھا۔  ایک پرجوش طالب علم کی حیثیت سے وہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی دفاع میں سرخیل رہے تھے۔ وہ ہماری پارٹی کے بہت پسندیدہ شخص تھے، جنہوں نے پارٹی کے پروگراموں اور آئیڈولوجی کو  معاشرے میں وسیع پیمانے تک  پہنچایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں ارون جیٹلی کے انتقال سے ایک قابل قدر دوست کھو چکا ہوں، مجھے کئی دہائیوں تک ان کو جاننے کا اعزاز حاصل ہے۔ معاملات پر ان کی بصیرت اور تفہیم کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایک باوقار زندگی بسر کی اور ہمارے ساتھ بہت سی اچھی یادیں چھوڑ کر رخصت ہو گئے۔ ان کی کمی ہمیشہ یاد کی جائے گی۔ "

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi