وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ مملکت اردن کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اردن کےعالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور مملکت ہاشمیہ اردن کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کے عوام کو ثمیم قلب سے پُرجوش مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے عالیجاہ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی ، جن کی قیادت میں اردن نے پائیدار اور جامع ترقی حاصل کی ہے  اور معاشی ،سماجی و ثقافتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ مغربی ایشیاء میں قیام امن کے فروغ میں وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ دوئم کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردن آج ایک طاقتور آواز اور اعتدال کی عالمی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ہندوستان اور اردن کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے  وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم کے 2018 میں ہندوستان کے تاریخی دورے کو گرمجوشی کے ساتھ  یاد کیا ، جس کے دوران شاہ عبداللہ دوئم  نے 2004 میں رواداری ، اتحاد اور انسانیت کے احترام کے عمان کےپیغام کا اعادہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور اردن اس یقین پر متحد ہیں کہ امن اور خوشحالی کے لئے اعتدال پسندی اور پرامن بقائے باہمی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فریقین پوری انسانیت کے عظیم تر مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں میں شانہ بہ شانہ چلتے رہیں گے۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Independence Day and Kashmir

Media Coverage

Independence Day and Kashmir
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM hails India’s 100 GW Solar PV manufacturing milestone & push for clean energy
August 13, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed the milestone towards self-reliance in achieving 100 GW Solar PV Module Manufacturing Capacity and efforts towards popularising clean energy.

Responding to a post by Union Minister Shri Pralhad Joshi on X, the Prime Minister said:

“This is yet another milestone towards self-reliance! It depicts the success of India's manufacturing capabilities and our efforts towards popularising clean energy.”