وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں111 تمغے حاصل کرنے پر بھارت کی غیر معمولی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے ایتھلیٹوں کی سخت محنت و لگن اور ناقابل تسخیر جذبے کی سراہنا کی۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارت کی غیر معمولی کارکردگی نے ملک کی عوام میں جوش بھردیا ہے! میں اپنے ایتھلیٹوں کے ذریعے ریکارڈ توڑ 111 تمغے حاصل کرنے کے لئے انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی ہمارے کھلاڑیوں کی اٹوٹ لگن اور ناقابل تسخیر جذبے کا منھ بولتا ثبوت ہے۔‘‘
India's extraordinary performance at the Asian Para Games has left the nation thrilled! I congratulate our remarkable athletes for bringing home a record-breaking 111 medals. This achievement is a testament to the unwavering dedication and indomitable spirit of our athletes. pic.twitter.com/C2fyJDownB
— Narendra Modi (@narendramodi) October 28, 2023