وزیر اعظم جناب نریدر مودی نے راجکیہ میڈیکل کالج کشی نگر کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے کشی نگر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کشی نگر میں میڈیکل کالج ہونے سے ڈاکٹر بننے یا معیاری طبی سہولت پانے کی مقامی خواہشات کی تکمیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تکنیکی تعلیم کو اپنی زبان میں حاصل کرنے کا امکان ایک حقیقت بنتا جارہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے کشی نگر کے مقامی نوجوان اپنے خوابوں کو تعبیر آشنا کرسکیں گے۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جب بنیادی سہولتیں ملتی ہیں، تو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ اور خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جو بے گھر ہیں، جھگّی میں ہیں، جب ان کو پختہ گھر ملے، جب گھر میں بیت الخلاء، بجلی کا کنکشن، گیس کا کنکشن ہو، نل سے پانی آئے تو غریب کا اعتماد اور بڑھ جاتا ہے۔وزیر اعظم نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ریاست میں ڈبل انجن کی سرکار ڈبل طاقت سے حالات کو بہتر کررہی ہے۔ انہوں نے اس سچائی پر افسوس ظاہر کیا کہ پہلی کی سرکاروں نے غریبوں کے وقار اور ترقی کی پروا نہیں کی اور خاندانی سیاست کے برے نتائج نے کئی اچھے اقدامات کو غریب سے غریب فرد تک پہنچنے سے روکا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ را م منور لوہیا کہا کرتے تھے کہ کام کو ہمدردی سے جوڑو، بھرپور ہمدردی سے جوڑو، لیکن جو پہلے سرکار چلا رہے تھے، انہوں نے غریب کے درد کی پروا نہیں کی۔ پہلے کی سرکار نے اپنے کام کو گھپلوں سے جوڑا، جرائم سے جوڑا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ایک اور منصوبہ شروع کیا ہے، جو مستقبل میں اترپردیش کے دیہی علاقوں میں خوشحالی کے نئے دروازے کھولنے والا ہے۔اس منصوبے کا نام ہے پی ایم سوامِتوا یوجنا-پی ایم سوامِتوا یوجنا کے تحت گاؤں کے گھروں کی گھرونی یعنی گھروں کا مالکانہ دستاویز دینے کا کام شروع کیا ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بیت الخلاء اور اوجولا جیسے منصوبوں سے بہن بیٹیاں محفوظ اور خود کو باعزت محسوس کررہی ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا میں گھرکے خواتین کے نام پر زیادہ تر گھر ہوتے ہیں۔اس سے پہلے کے وقت کے دوران اترپردیش میں قانون و انتظام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2017ء سے پہلے یہاں پرجو سرکار تھی، اس کی پالیسی تھی مافیا کو کھلی چھوٹ، کھلی لوٹ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج یوگی جی کی قیادت میں یہاں مافیا معافی مانگتا پھر رہا ہے اور سب سے زیادہ درد بھی مافیا نوازوں کو ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اترپردیش کے بارےمیں ایک بات ہمیشہ کہی جاتی ہے کہ یہ ایک ایسی ریاست ہے، جس نے ملک کو سب سے زیادہ وزیر اعظم دیئے۔یہ یوپی کی خوبی ہے، لیکن یوپی کی پہچان کو صرف اس دائرے میں ہی نہیں دیکھا سکتا ۔ یوپی کو 7-6دہائیوں تک ہی نہیں محدود نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسی سرزمین ہے، جس کی تاریخ وقت کی حدوں سے پرے ہے، جس کا تعاون وقت کی حدوں سے پرے ہے۔ اس سرزمین پر مریادہ پروش بھگوان رام نے اوتار لیا، بھگوان شری کرشن نے اوتار لیا۔ جین مذہب کے 24 میں سے 18تیرتھ کر اترپردیش میں ہی اوترت ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ وسط دور کو دیکھیں تو تلسی داس اور کبیر داس جیسے عہد ساز لوگوں نے بھی اسی مٹی میں جنم لیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سنت روی داس جیسے سماجی مصلح کو پیدا کرنے کی خوش بختی بھی اسی ریاست کو ملی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا اترپردیش ایک ایسی ریاست ہے، جہاں قدم قدم پر تیرتھ ہیں اور ذرہ ذرہ میں توانائی ہے۔ ویدوں اور پورانوں کو قلم سے لکھنے کا کام یہاں کے نیمی سارن میں ہوا تھا۔جناب مودی نے کہا کہ اودھ خطے میں ہی یہاں ایودھیا جیسا تیرتھ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے قابل فخر سکھ گرو روایت کا بھی اترپردیش سے گہرا جڑاؤ رہا ہے۔ آگرہ میں ’’گرو کا تال، گرودوارا آج بھی گروتیگ بہادر جی کی بہادری اور ان کے حوصلے کا گواہ ہے، جہاں پر انہوں نے اورنگ زیب کو چنوتی دی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈبل انجن سرکار یہاں کسانوں سے خرید کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ یوپی کے کسانوں کے ہی بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک تقریباً 80,000 ہزار کروڑ روپے پیداوار کی خرید کے پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم کسان سمّا ن ندھی سے یوپی کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں 37,000کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع کی جاچکی ہے۔
जब मूल सुविधाएं मिलती हैं, तो बड़े सपने देखने का हौसला और सपनों को पूरा करने का जज्बा पैदा होता है।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
जो बेघर है, झुग्गी में है, जब उसको पक्का घर मिले, जब घर में शौचालय हो, बिजली का कनेक्शन हो, गैस का कनेक्शन हो, नल से जल आए, तो गरीब का आत्मविश्वास और बढ़ जाता है: PM
डबल इंजन की सरकार, डबल ताकत से स्थितियों को सुधार रही है।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
वर्ना 2017 से पहले जो सरकार यहां थी, उसे आपकी दिक्कतों से, गरीब की परेशानी से कोई सरोकार नहीं था: PM @narendramodi
लोहिया जी कहा करते थे कि - कर्म को करूणा से जोड़ो, भरपूर करुणा से जोड़ो।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
लेकिन जो पहले सरकार चला रहे थे, उन्होंने गरीब के दर्द की परवाह नहीं की, पहले की सरकार ने अपने कर्म को, घोटालों से जोड़ा, अपराधों से जोड़ा: PM @narendramodi
केंद्र सरकार ने एक और योजना शुरू की है जो भविष्य में उत्तर प्रदेश के ग्रामीण इलाकों में समृद्धि का नया द्वार खोलने वाली है।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
इस योजना का नाम है- पीएम स्वामित्व योजना।
इसके तहत गांव के घरों की घरौनी यानि घरों का मालिकाना दस्तावेज़ देने का काम शुरु किया है: PM @narendramodi
2017 से पहले जो सरकार यहां पर थी, उसकी नीति थी- माफिया को खुली छूट, खुली लूट।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
आज योगी जी के नेतृत्व में यहां माफिया माफी मांगता फिर रहा है और सबसे ज्यादा दर्द भी माफियावादियों को हो रहा है: PM @narendramodi
आप मध्यकाल को देखें तो तुलसीदास और कबीरदास जैसे युगनायकों ने भी इसी मिट्टी में जन्म लिया था।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
संत रविदास जैसे समाजसुधारक को जन्म देने का सौभाग्य भी इसी प्रदेश को मिला है: PM @narendramodi
ये ऐसी धरती है जिसका इतिहास कालातीत है, जिसका योगदान कालातीत है।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
इस भूमि पर मर्यादापुरुष भगवान राम ने अवतार लिया, भगवान श्रीकृष्ण ने अवतार लिया।
जैन धर्म के 24 में 18 तीर्थंकर, उत्तर प्रदेश में ही अवतरित हुए थे: PM @narendramodi
उत्तर प्रदेश के बारे में एक बात हमेशा कही जाती है कि ये एक ऐसा प्रदेश है जिसने देश को सबसे ज्यादा प्रधानमंत्री दिये।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
ये यूपी की खूबी है, लेकिन यूपी की पहचान को केवल इस दायरे में ही नहीं देखा जा सकता।
यूपी को 6-7 दशकों तक ही सीमित नहीं रखा जा सकता: PM @narendramodi
उत्तर प्रदेश एक ऐसा प्रदेश है जहां पग-पग पर तीर्थ हैं, और कण-कण में ऊर्जा है।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
वेदों और पुराणों को कलमबद्ध करने का काम यहाँ के नैमिषारण्य में हुआ था।
अवध क्षेत्र में ही, यहाँ अयोध्या जैसा तीर्थ है: PM @narendramodi
हमारी गौरवशाली सिख गुरु परंपरा का भी उत्तर प्रदेश से गहरा जुड़ाव रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2021
आगरा में ‘गुरु का ताल’ गुरुद्वारा आज भी गुरु तेगबहादुर जी की महिमा का, उनके शौर्य का गवाह है जहां पर उन्होंने औरंगजेब को चुनौती दी थी: PM @narendramodi