Important to think and plan how do we improve lives  with the upcoming technology revolution: PM
As the government, we are also working to unlock the full potential of the IT and Telecom sector: PM
The digital potential of our nation is unparalleled, perhaps even in the history of mankind: PM

نئی دلی،8؍ دسمبر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے  انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2020 میں افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ آئی ایم سی 2020 کا مرکزی خیال ‘‘شمولیت پر مبنی اختراعات – اسمارٹ، محفوظ اور پائیدار’’ ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’، ‘ڈیجیٹل شمولیت’، اور‘پائیدار ترقی، صنعت سازی اور اختراعات’ کو فروغ دینے کے تصور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز  کے شعبوں میں تحقیق و ترقی  ، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی  کرنا ہے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان کو ٹیلی مواصلات کے سازوسامان، ڈیزائن، ترقی اور تیاری کے لئے  عالمی مرکز بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔  انہوں نے خبردار کیا کہ  تکنیکی ترقی کے سبب ہمارے پاس ہینڈ سیٹس اور گیجٹس کو کثرت سے بدلنے کا کلچر ہے۔ انہوں نے نمائندوں سے  کہاکہ وہ اس بارے میں سوچیں کہ  کیا یہ صنعت ایک ٹاسک فورس تشکیل دے سکتی ہے تاکہ الیکٹرانک فضلات  سے نمٹنے کے بہترین طریقہ کار پر غوروخوض کیا جا سکے اورایک  سرکلر معیشت بنائی جا سکے۔ انہوں نے مستقبل میں وقت پر 5جی  کے آغاز کو تیزی کے ساتھ یقینی بنانے  اور لاکھوں ہندوستانیوں کو با اختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے ٹکنالوجی انقلاب کے ساتھ زندگی میں بہتری لانے کے بارے میں سوچنا اور منصوبہ بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر حفظان صحت، بہتر تعلیم، بہتر معلومات اور ہمارے کسانوں کے لئے مواقع، چھوٹے کاروبار  کے لئے بہتر مارکیٹ تک رسائی جیسے  کچھ اہداف ہیں،  جن پر کام کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹیلی کام سیکٹر سے تعلق رکھنے والے مندوبین کی تعریف کی کہ ان کی جدت طرازی  اور کوششوں کی وجہ سے ہی  وبائی بیماری کے باوجود دنیا کام کررہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی  ایک بیٹا ایک مختلف شہر میں اپنی ماں کے ساتھ، ایک طالب علم  کلاس روم میں حاضر ہوئے  بغیر اپنے  ستاد کے ساتھ رابطے میں تھا،  مریضوں  نے اپنے ڈاکٹر سے اپنے گھر سے ہی  رابطہ کیا اور تاجروں نے  مختلف علاقوں میں رہنے والے صارفین کے ساتھ رابطہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے حامل  بہت سے نوجوانوں کے لئے یہ  کوڈ ہے،  جو ایک پروڈکٹ  کو خصوصی بناتا ہے، کچھ تاجروں کے لئے یہ تصور ہے، جو زیادہ اہمیت  کا حامل  ہے۔  سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ  کسی مصنوعات کی پیمائش کرنے کے لئے سرمایہ زیادہ اہم ہوتا ہے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ  وہ معاملہ جو زیادہ اہم ہے، وہ  اعتماد ہے، جو نوجوان اپنی مصنوعات پر رکھتے ہیں ۔ کبھی کبھی اعتمادہی سب کچھ ہوتا ہے،  جو صرف ایک منافع بخش اخراج اور ایک خیالی شئے  بنانے کے درمیان ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ہم لاکھوں ہندوستانیوں کو اربوں ڈالر کے فوائد مہیا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  ہم وبائی دور کے دوران غریبوں اور کمزوروں کی جلد مدد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہم اربوں کا غیر نقدی  لین دین دیکھ رہے ہیں، جو باقاعدگی اور شفافیت کو فروغ دیتا ہے اور ہم ٹول بوتھوں پر بغیر رابطے کے آسان انٹرفیس کو بھی اہل بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں کامیابی حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ کے لئے  سب سے زیادہ  ترجیحی مقامات  میں سے ایک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعات سے مربوط ترغیباتی اسکیم،  ہندوستان میں ٹیلی کام سازوسامان کو فروغ دینے کے لئے  متعارف کرائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد آئندہ  3 برسوں  میں ہر گاؤں میں تیز رفتار فائبر آپٹکل کنکٹی ویٹی  لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر ان مقامات- امنگوں والے اضلاع، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع، شمال مشرقی ریاستیں اور لکش دیپ جزائر وغیرہ پر توجہ  مرکوز کی گئی ہے،  جو اس طرح کی کنکٹی ویٹی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ  کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکٹی ویٹی کا زیادہ سے زیادہ پھیلاؤ اور عوامی وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report

Media Coverage

Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27دسمبر 2024
December 27, 2024

Citizens appreciate PM Modi's Vision: Crafting a Global Powerhouse Through Strategic Governance