وزیر اعظم نے اترپردیش دفاعی صنعتی گلیارے کے علی گڑھ نوڈ کے نمائشی ماڈلز کا بھی دورہ کیا
مرد و خواتین قومی سورماؤں کی قربانیوں سےنسلوں کو آگاہ نہیں کیا گیا،21 ویں صدی کا ہندوستان، 20 ویں صدی کی ان غلطیوں کی تصحیح کر رہا ہے: وزیر اعظم
راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جی کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم
بھارت اب تک کی بڑے پیمانے پر دفاعی درآمدات کی اپنی شبیہ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی راہ پر چل پڑا ہے اور اب وہ دنیا کے اہم دفاعی برامدات کے ملک کے طور پر اپنی شناخت قائم کر رہا ہے: وزیراعظم
اتر پردیش ملک اور دنیا کے ہر چھوٹے اور بڑے سرمایہ کار کے لیے ایک انتہائی پرکشش مقام کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم
آج اتر پردیش ڈبل انجن کی سرکار کے دوہرے فائدے کی ایک بہترین مثال بن رہا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اترپردیش دفاعی صنعتی گلیارےاور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے علی گڑھ نوڈ کے نمائشی ماڈلز کا بھی دورہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آنجہانی کلیان سنگھ جی کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ جی علی گڑھ کے دفاعی شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع اور علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے قیام کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔

وزیر اعظم نے اس حقیقت پر زور دیا کہ کتنی ایسی عظیم شخصیات  ہیں جنہوں نے تحریک آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر  دیا۔ لیکن یہ ملک کی بدقسمتی تھی کہ آزادی کے بعد ملک کی اگلی نسلوں کو ایسے قومی ہیروز اور قومی ہیروئین کی قربانیوں سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ملک کی کئی نسلیں ان کی کہانیاں جاننے سے محروم رہیں ، وزیراعظم نے اس بات پر  افسوس کا اظہاربھی  کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج 21 ویں صدی کا ہندوستان 20 ویں صدی کی ان غلطیوں کو درست کر رہا ہے۔

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جی کی زندگی ہمیں ایک ناقابل تسخیر عزائم اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی آمادگی سکھاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جی ہندوستان کی آزادی چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اس کے لیے وقف کردیا تھا۔ آج جب ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو کے وقت تعلیم اور مہارت کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ماں بھارتی کے اس قابل بیٹے کے نام پر یونیورسٹی کا قیام اس کے لیے حقیقی 'کاریہ نجلی' ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی نہ صرف اعلیٰ تعلیم کا ایک بڑا مرکز بن جائے گی بلکہ جدیددفاعی مطالعات ، دفاعی مینوفیکچرنگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی ترقی کے مرکز کے طور پر بھی ابھرے گی۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کی مقامی زبان میں فروغ، ہنرمندی اور دیگر تعلیمی خصوصیات اس یونیورسٹی کو بہت زیادہ فائدہ پہنچائیں گی۔

وزیر اعظم نے آج کہا کہ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا ہندوستان کو جدید دستی بموں اور رائفلوں سے لڑاکا طیاروں ، ڈرونوں ، جنگی جہازوں تک دفاعی سازوسامان تیار کرتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، ہندوستان دنیا کے ایک بڑے دفاعی درآمد کنندہ کی شبیہ سے باہر نکل رہا ہے اور دنیا کے ایک اہم دفاعی برآمد کنندہ کی نئی شناخت بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اترپردیش اس تبدیلی کا ایک بہت بڑا مرکز بن رہا ہے اور وزیر اعظم نے اس پر فخر کیا کیونکہ وہ اتر پردیش سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ درجن دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیاں سیکڑوں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ہزاروں ملازمتیں پیدا کریں گی۔ دفاعی راہداری کے علی گڑھ نوڈ میں چھوٹے ہتھیاروں ، کئی طرح کے اسلحے ، ڈرونوں اور ایئرو اسپیس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری کے لیے نئی صنعتیں آرہی ہیں۔ اس سے علی گڑھ اور قریبی علاقوں کو نئی شناخت ملے گی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ علی گڑھ ، جو گھروں اور دکانوں کو اپنے مشہور تالوں سے بچانے کے لیے مشہور تھا ، اب ایسی مصنوعات بنانے کے لیے بھی مشہور ہوگا جو ملک  کے سرحدوں کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں اورچھوٹے ، بہت چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج ، اتر پردیش ملک اور دنیا کے ہر چھوٹے بڑے سرمایہ کار کے لیے ایک بہت ہی پرُکشش مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔  جناب مودی نے کہا  کہ ایسا  تب ہوتا ہے جب سرمایہ کاری کے لیے ضروری ماحول بنایا جاتا ہے ، ضروری سہولیات دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ آج اترپردیش ڈبل انجن کی سرکار کے دوہرے فائدے کی ایک بہترین مثال بن رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اترپردیش میں ہورہیں ان مثبت تبدیلیوں  کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، وہی اترپردیش جو کسی زمانے میں ملک میں ترقی کے لحاظ سے بہت پسماندہ خیال کیا جاتا تھا ، آج ملک کی بڑی مہمات کی قیادت کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے 2017 سے پہلے اتر پردیش کی صورتحال کو یادکیا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے لوگ اس طرح کے گھوٹالوں کو نہیں بھول سکتے جو پہلے ہوتے تھے اور کس طرح حکمرانی بدعنوانوں کے حوالے کر دی  گئی تھی۔ آج ، وزیر اعظم نے کہا ، یوگی جی کی حکومت مخلصانہ طور پر یوپی کی ترقی میں ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ ایک وقت تھا جب یہاں کا انتظام غنڈوں اور مافیاؤں نے من مانی  سے چلایا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب بھتہ خور اور مافیا راج چلانے والے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

وزیر اعظم نے وبائی امراض کے دوران انتہائی کمزور طبقات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں یوپی حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا اور وبائی امراض کے دوران کمزور اور غریب طبقات کے لیے اناج کی فراہمی کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی مسلسل کوشش ہے کہ چھوٹی زمینوں والے کسانوں کو مضبوطی فراہم کرائی جائے۔ کم از کم امدادی قیمت میں 1.5 گنا اضافہ ، کسان کریڈٹ کارڈ کی توسیع ، انشورنس اسکیم میں بہتری ، 3 ہزار روپے پنشن کی فراہمی جیسے چھوٹے اقدامات چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ریاست کے گنے کے کاشتکاروں کو 1 لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی یوپی کے گنے کے کاشتکار پٹرول میں ایتھنول کی مقدار بڑھانے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi addresses the Parliament of Guyana
November 21, 2024


Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.

In his address, Prime Minister recalled the longstanding historical ties between India and Guyana. He thanked the Guyanese people for the highest Honor of the country bestowed on him. He noted that in spite of the geographical distance between India and Guyana, shared heritage and democracy brought the two nations close together. Underlining the shared democratic ethos and common human-centric approach of the two countries, he noted that these values helped them to progress on an inclusive path.

Prime Minister noted that India’s mantra of ‘Humanity First’ inspires it to amplify the voice of the Global South, including at the recent G-20 Summit in Brazil. India, he further noted, wants to serve humanity as VIshwabandhu, a friend to the world, and this seminal thought has shaped its approach towards the global community where it gives equal importance to all nations-big or small.

Prime Minister called for giving primacy to women-led development to bring greater global progress and prosperity. He urged for greater exchanges between the two countries in the field of education and innovation so that the potential of the youth could be fully realized. Conveying India’s steadfast support to the Caribbean region, he thanked President Ali for hosting the 2nd India-CARICOM Summit. Underscoring India’s deep commitment to further strengthening India-Guyana historical ties, he stated that Guyana could become the bridge of opportunities between India and the Latin American continent. He concluded his address by quoting the great son of Guyana Mr. Chhedi Jagan who had said, "We have to learn from the past and improve our present and prepare a strong foundation for the future.” He invited Guyanese Parliamentarians to visit India.

Full address of Prime Minister may be seen here.