عزت مآب صدر پوتن ، صدر شی ، صدر راماپھوسا ، صدر بولسنارو ،
نمسکار ،
میں آپ سب کا اس برکس سربراہ ملاقات میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ برکس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس چوٹی کانفرنس کی صدارت کرنا میرے اور ہندستان کے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے۔ ہمارے پاس آپ کے ساتھ آج کی سربراہ ملاقات کا مفصل ایجنڈا ہے۔ اگر آپ سب متفق ہیں تو ہم اس ایجنڈے کو منظور کر سکتے ہیں۔ شکریہ ، ایجنڈا منطور کر لیا گیا ہے۔
معززین!
ایک بار یہ ایجنڈا منظور کر لیا گیا تو ہم سب مختصر طور پر اپنے ابتدائی تبصرے پیش کر سکتے ہیں۔ حسب موقع سب سے پہلے میں اپنی رائے پیش کروں گا۔ اس کے بعد میں آپ میں سے ہر ایک کو اپنے افتتاحی خیالات کے اظہار کے لئے مدعو کروں گا۔
اس چیئرمین شپ کے دوران ہندستان کو تمام برکس شراکت داروں اور ہر ایک کی طرف سے مکمل تعاون ملا ہے اور میں اس کے لئے آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ برکس پلیٹ فارم گزشتہ ڈیڑھ دہائیوں میں کئی کامیابیون کا گواہ ہے۔ آج ہم دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے ایک بااثر آواز ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے لئے مفید رہا ہے۔
برکس نے نیو ڈویلپمنٹ بینک، ہنگامی ریزرو انتظام اور انرجی ریسرچ کوآپریشن پلیٹ فارم جیسے مضبوط ادارے قائم کئے ہیں۔ یہ سب بہت مضبوط ادارے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت کچھ ہے جس پر ہم فخر کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ ہم زیادہ مطمئن نہ ہوں اور ہمیںیہیقینی بنانا چاہیے کہ اگلے 15 برسوں میں برکس اور بھی زیادہ نتائج خیز بن کر ابھرے۔
ہندستان نے اپنی صدارت کی مدت کے لئے جس موضوع کو منتخب کیا ہے وہ اس ترجیح کو ظاہر کرتا ہے - ’برکس@15: بین برکس تعاون (کوآپریشن) برائے تسلسل (کنٹینوئٹی)،
استحکام (کونسولیڈیشن) اور اجماع (کنسینسس)‘۔ یہ چار ’’سی‘‘ ایک طرح سے ہماری برکس شراکت داری کے بنیادی اصول ہیں۔
اس سال کوویڈ کی طرف سے درپیش چیلنجوں کے باوجود 150 سے زائد برکس اجلاس اور پروگرام منعقد کئے گئے۔ جن میں سے 20 سے زائد وزارتی سطح کے تھے۔
روایتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہم نے برکس ایجنڈے کو مزید وسعت دینے کی کوششیں بھی کی ہیں۔ اس تناظر میں برکس نے کئی ایسے اقدامات کئے ہیں جو اولین نوعیت کے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ کئیکام ایسے تھے جو پہلی بار کے گئے۔ ابھی حال ہی میں پہلی برکس ڈیجیٹل چوٹی ملاقات منعقد ہوئی۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے صحت تک رسائی کے لئے یہ ایک جدید قدم ہے۔ نومبر میں ہمارے آبی وسائل کے وزراء پہلی بار برکس کے دائرے میں ملاقات کریں گے۔ ایس بھی پہلی بار ہوا ہے کہ برکس نے 'کثیر الجہت نظاموں کو مضبوط بنانے اور ان میں اصلاح لانے' پر اجتماعی موقف اختیار کیا ہے۔
ہم نے برکس کے دہشت گردی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کو بھی منظوری دیدی ہے۔ ہماری خلائی ایجنسیوں کے مابین ریموٹ سینسنگ سٹلائٹ کے جھرمٹ سے متعلق سمجھوتے کے ساتھ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ہمارے کسٹم محکموں کے درمیان تعاون سے برکس ممالک کے مابین کاروبار زیادہ آسان ہو جائے گا۔ ایک ورچوئل برکس ویکسی نیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر شروع کرنے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ گرین ٹورزم پر برکس الائنس بھی ایک نئی پہل ہے۔
معززین!
ان تمام نئے اقدامات سے نہ صرف ہمارے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے برکس کو ایک ایسا ادارہ بھی بنایا جا سکے گا جس کی اہمیت آنے والے برسوں میں بھی مسلم ہو گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کی میٹنگ برکس کو اور زیادہ کارآمد بنانے کیلئے صحیح سمت میں رہنمائی کرے گی۔
ہم اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اب میں آپ تمام معززین کو اپنے ابتدائی ریمارکس کیلئے مدعو کرتا ہوں۔