نئی دہلی۔03مئی         وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈنمارک کے وزیر اعظم محترمہ میٹ فریڈرکسن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-ڈنمارک گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ بات چیت میں قابل تجدید توانائی، خاص طور پر ساحل سمندر پر ہوائی چکی سے تیار کی جانے والی بجلی اور گرین ہائیڈروجن کے ساتھ ساتھ مہارت کی ترقی، صحت، جہاز رانی، پانی اور آرکٹک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا احاطہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے اہم پروگراموں میں ڈنمارک کی کمپنیوں کے مثبت تعاون کی ستائش کی۔ وزیر اعظم فریڈرکسن نے ڈنمارک میں ہندوستانی کمپنیوں کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطے کو وسعت دینے کی تعریف کی، اور نقل مکانی اور نقل و حرکت کی شراکت داری سے متعلق مشترکہ  اعلامیہ کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان منظور کیا گیا جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

طے پانے والے معاہدوں کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔   

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi