یوکرین کے صدرعزت مآب جنا ب ولادیمیر زیلنسکی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فون کیا اور حال ہی میں منعقد کیے گئے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یوکرین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے مسلسل قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نئے شعبوں میں باہمی طور پر سودمند تعاون کو وسعت دینے کی بات کہی۔
یوکرین میں جاری تنازعہ پر، وزیر اعظم نے بھارت کے عوام پرمرکوز نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ تنازعہ کے جلد، پرامن اور دیرپا حل کے لئے تمام کوششوں کے لئے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔