وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی آج روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
صدر پوتن نے وزیراعظم کو عام انتخابات میں کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں ہند-روس خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے 2024 کے دوران روس کی برکس کی سربراہی روس کو سونپے جانے کے لئے صدر پوتن کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔
Thank President Putin for his call to convey his warm wishes and felicitations to the people of India for record participation in general elections and the NDA’s success. We underlined our shared commitment to further strengthen India-Russia Special & Privileged Strategic…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2024