وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون موصول ہوا۔
یوروپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم جناب مودی کو مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یوروپی کمیشن کی صدر نے ہندوستانی جمہوریت اور دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کے انعقاد کے لئے صدق دلی سے تعریف کی۔
وزیر اعظم نے صدر وان ڈیر لیین کی پرجوش خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اقدار اور اصولوں پر مبنی مضبوط ہندوستان-یورپی یونین تعلقات پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال ہندوستان-یورپی یونین کلیدی شراکت داری کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی اور عالمی فلاح کے لیے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتے رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے آج سے شروع ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Thank President @vonderleyen for her call. As we mark the 20th anniversary of the 🇮🇳🇪🇺 Strategic Partnership, we are committed to working together to further strengthen the ties for global good. My best wishes for the European Parliamentary elections.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2024