وزیر اعظم مودی نے عالمی فلاح کے لیے ہندوستان-یورپی یونین کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون موصول ہوا۔

یوروپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم  جناب مودی  کو مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یوروپی کمیشن کی صدر  نے ہندوستانی جمہوریت اور دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کے انعقاد کے لئے صدق دلی سے تعریف کی۔

وزیر اعظم نے صدر وان ڈیر لیین کی پرجوش خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اقدار اور اصولوں پر مبنی مضبوط ہندوستان-یورپی یونین تعلقات پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال ہندوستان-یورپی یونین کلیدی شراکت داری  کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی اور عالمی فلاح کے لیے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتے رہنے  کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے آج سے شروع ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi