جناب سابا کوروسی نے، کمیونٹیز کے لیے ہندوستان کے یکسر تبدیلی لانے والے اقدامات کی ستائش کی، جن میں آبی وسائل کے انتظام اور تحفظ کا شعبہ شامل ہے
جناب سابا کوروسی نے عالمی اداروں میں اصلاحات کی کوششوں میں ہندوستان کے پیش پیش ہونے کی اہمیت کے بارے میں بات کی
وزیراعظم نے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی پی جی اے کے نقطہ نظر کی ستائش کی
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر جہتی نظام میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ عصری جغرافیائی سیاسی حقائق کی صحیح معنوں میں عکاسی ہو سکے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (پی جی اے) کے 77ویں اجلاس کے صدر عالی جناب سابا کوروسی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، جناب سابا کوروسی نے کمیونٹیز کے لیے ہندوستان کے یکسر تبدیلی لانے والے اقدامات کی ستائش کی، جن میں آبی وسائل کے انتظام و انصرام اور تحفظ کا شعبہ بھی شامل ہے۔ کثیر جہتی اصلاحات کے تعلق سے ہندوستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے، جناب سابا کوروسی نے عالمی اداروں میں اصلاحات کی کوششوں میں ہندوستان کے پیش پیش ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہندوستان کا پہلا دو فریقی دورہ کرنے پر وزیر اعظم نے جناب سابا کوروسی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی جناب سابا کوروسی کے نقطہ نظر کو سراہا۔ انہوں نے یو این 2023 آبی کانفرنس سمیت 77ویں یو این جی اے کے تئیں ان کے صدارتی اقدامات کے تئیں ہندوستان کی مکمل حمایت کا جناب سابا کوروسی کو یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر جہتی نظام میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ عصری جغرافیائی سیاسی حقائق کی صحیح معنوں میں عکاسی کی جا سکے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones