وزیر اعظم نریندر مودی کو آج جمہوریہ فرانس کے صدرعالی جناب ایمانوئل میکرون کی ٹیلی فون کال آئی۔
صدرمیکرون نے وزیراعظم کو ان کی تاریخی انتخابی جیت پر گرم جوش مبارکباد دی اور مسلسل تیسری مدت کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط اور بھروسہ مند اسٹریٹیجک پارٹنرشپ آنے والے سالوں میں نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ‘ہورائزن 2047’ روڈ میپ میں کیے گئے عہد کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے ڈی- ڈے کی تاریخی 80 ویں سالگرہ پر صدر میکرون کو اپنی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے آئندہ پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے تئیں بھی اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Delighted to receive a phone call from my dear friend, @EmmanuelMacron. Conveyed my commitment to work together to accomplish the ambitious 'Horizon 2047' roadmap. The strong and trusted Strategic Partnership between India & France is slated to scale newer heights in the times to…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2024