وزیراعظم نے اسے جمہوریت اور جمہوری دنیا کی فتح قرار دیا
دونوں رہنما ؤں نےعالمی بھلائی کے لیے ہند-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق رائے کااظہار کیا
رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی آج  امریکہ  کےعزت مآب صدر جناب  جوزف آر بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

صدر بائیڈن نے تاریخی طور  پر تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر وزیر اعظم کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔

صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے جمہوریت اور جمہوری دنیا کی فتح قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی بھلائی  کے لئےجامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے ہند-امریکہ کو مزید مضبوط بنانے پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے جاری آئی سی سی  ٹی  20 کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب شریک میزبانی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Markets Outperformed With Positive Returns For 9th Consecutive Year In 2024

Media Coverage

Indian Markets Outperformed With Positive Returns For 9th Consecutive Year In 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India