وزیر اعظم نریندر مودی کی آج امریکہ کےعزت مآب صدر جناب جوزف آر بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
صدر بائیڈن نے تاریخی طور پر تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر وزیر اعظم کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے جمہوریت اور جمہوری دنیا کی فتح قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی بھلائی کے لئےجامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے ہند-امریکہ کو مزید مضبوط بنانے پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے جاری آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب شریک میزبانی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔
Happy to receive call from my friend President @JoeBiden. Deeply value his warm words of felicitations and his appreciation for the Indian democracy. Conveyed that India-US Comprehensive Global Partnership is poised to witness many new landmarks in the years to come. Our…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2024