نئی دہلی،07 جنوری ، 2021 / پرواسی بھارتیہ دوس (پی بی ڈی) کنوینشن وزارت خارجہ کا ایک اہم پروگرام ہے اور  بیرون ملک رہنے والے بھارتیوں کو سرگرم اور مربوط رہنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ بیرون ملک رہنے والی ہماری متحرک برادری کے جذبات کے پیش نظر 16واں پرواسی بھارتیہ دوس کنوینشن کووڈ – 19 کے باوجود 9 جنوری 2021 کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کنوینشن ورچوئل شکل میں منعقد کیا جائے گا جیساکہ  کنوینشن سے پہلے حال ہی میں پی بی ڈی کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ 16 ویں پی بی ڈی کنویشن 2021 کا موضوع ہے آتم نربھر بھارت کے لیے تعاون۔

پی بی ڈی کنوینشن کے 3 حصے ہوں گے۔ پی بی ڈی کنوینشن کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کریں گے اور کلیدی خطبہ اس کے مہمان خصوصی جموریہ سورینام کے صدر جناب چندریکا پرساد سنتوکھی دیں گے۔  نوجوانوں کے ، بھارت کو جانیے آن لائن کوئز کے فاتحین کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

افتتاحی جلسے کے بعد دو مکمل اجلاس منعقد ہوں گے ۔ پہلے اجلاس میں آتم نربھر بھارت میں بیرون ملک بھارتی برادری کے رول پر وزیر خارجہ اور کامرس و صنعت کے وزیر خطبہ دیں گے جس کے دوسرے جلسے میں صحت ، معیشت ، سماج اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں میں کووڈ کے بعد کے چیلنجوں  کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔  اس جلسے میں صحت کے وزیر اور امور خارجہ کے وزیر مملکت خطبہ دیں گے۔  دونوں اجلاس میں پینل مذاکرات کیے جائیں گے جس میں بیرون ملک بھارتی ممتاز ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔

اختتامی اجلاس میں صدر جمہوریہ پرواسی بھارتیہ دوس کے موقعے پر اختتامی خطبہ دیں گے۔ پرواسی بھارتیہ سمان کے 21-2020 کے ایوارڈ یافتگان  کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔ پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈز بیرون ملک بھارتی برادری کے لوگوں مین سے منتخبہ افراد کو دیئے جاتے ہیں یہ ایوارڈز ان کی حصولیابیوں کے اعتراف اور بھارت اور بیرون ملک دونوں جگہوں پر مختلف میدانوں میں ان کے تعاون کے اعزاز میں دیئے جاتے ہیں۔

نوجوان پی بی ڈی کی تقریبات بھی ورچوئل طریقے سے منعقد کی جائیں گی جن کا عنوان ہے ’’بھارت اور بیرون ملک بھارتی برادری کے نواجون کامیاب لوگوں کو یکجا کرنا‘‘ ہے۔ یہ تقریبات 8 جنوری 2021 کو منعقد کی جائیں گی اور اس کی نظامت نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر کریں گے ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ پرینکا رادھا کرشنن ہوں گی جو نیوزی لینڈ کی بھارتی برادری اور رضاکارانہ شعبے کی وزیر ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.