پیٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ نے قدرتی گیس کے شعبے میں طویل عرصے سے منتظر اصلاحات - یونیفائیڈ ٹیرف کے نفاذ کاآغاز کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ توانائی اور قدرتی گیس کے شعبے میں قابل ذکر اصلاحات ہیں۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ٹوئیٹ کی ایک سیریز میں بتایا کہ ملک کے تمام شعبوں کی اقتصادی ترقی کے مقصد کے مطابق پی این جی آر بی نے قدرتی گیس کے شعبے میں ایک طویل مدتی اصلاحات -یونیفائیڈ ٹیرف کے نفاذ کا آغاز کیاہے ۔
جناب پوری نے یہ بھی بتایا کہ یہ ٹیرف نظام ہندوستان کو ‘ون نیشن ون گرڈ ون ٹیرف’ ماڈل حاصل کرنے میں مدد کریگا اور اور دور دراز کے علاقوں میں گیس بازاروں کو فروغ بھی ملے گا۔
مرکزی وزیر کی ٹویٹس کی سیریز کے جواب میں، وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا؛
‘‘توانائی اور قدرتی گیس کے شعبے میں قابل ذکر اصلاحات’’۔
Noteworthy reform in the energy and natural gas sector. https://t.co/PqFwNg5tdX
— Narendra Modi (@narendramodi) March 31, 2023